Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

بھارت کی کرتار پور کے عوض پاکستان کو زمین دینے کی تجویز

ویب ڈیسک اتوار 16 دسمبر 2018
بھارت کی کرتار پور کے عوض پاکستان کو زمین دینے کی تجویز

  • امرتسر۔۔۔۔ بھارتی پنجاب کی ریاستی اسمبلی نے ایک قرارمیں پاکستان کی طرف سے راہداری کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کرتار پور کے عوض پاکستان کو زمین دے کر یہ تاریخی گرودوارہ انڈیا میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔یہ تجویز پنجاب کی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی اور اس کے بعد اسے مرکزی حکومت کو بھیج دیا گیا۔کرتار پور راہداری پر بحث کے دوران یہ تجویز پیش کی گئی کہ اگر پاکستان کرتار پور صاحب کا گرودوارہ انڈیا کو دینے پر تیار ہو جائے تو اس کے بدلے اسے زمین دی جا سکتی ہے۔پنجاب کی ریاستی کابینہ کے رکن سکھجندر سنگھ رندھاوا نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے بدلے زمین کی بات سنہ 1969 ء میں بھی چلی تھی لیکن سنہ 1971 ء کی جنگ کی وجہ سے یہ آگے نہیں بڑھ سکی۔ سکھجندر سنگھ رندھاور نے کہا کہ زمین کے بدلے زمین کی تجویز پنجاب اسمبلی نے منظور کر کے مرکزی حکومت کو بھجوا دی ہے اور اب یہ انڈیا اور پاکستان کی حکومتوں پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں کیا فیصلہ کریں۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کرتار پور راہداری کو انڈیا اور پاکستان کے درمیان امن کا پل قرار دیا۔گو اس سے قبل وہ راہداری کھولنے کے پاکستان کی حکومت کے فیصلے کو آئی ایس آئی کی سازش قرار دے چکے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ پاکستانی فوج کی چال تھی جس میں نوجوت سنگھ سدھو بھی آ گئے۔ پاکستان کی طرف سے اس جگہ تک راہداری تعمیر کرنے کے فیصلے کے بعد ان سکھ عقدیت مندوں کو بغیر ویزا کے یہاں تک رسائی حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا۔

(134 بار دیکھا گیا)

تبصرے