Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی نے بھارت کے تعلیمی نظام کا پردہ چاک کردیا

ویب ڈیسک اتوار 16 دسمبر 2018
بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی نے بھارت کے تعلیمی نظام کا پردہ چاک کردیا

ممبئی…. بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پڑھائی کا کیا فائدہ جسے حاصل کرنے کے باوجود نوجوان نسل کچھ سیکھ نہ سکے۔ممبئی میں اپنی فلم کی پروموشن ’چیٹ انڈیا‘ پر گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ بھارت کا تعلیمی نظام ایسا نہیں کہ طالب علم پڑھنے کے بعد ایک قابل اور اچھا انسان بن سکے۔

اٴْن کا کہنا تھا کہ ’میرے نزدیک ایسے نظامِ تعلیم سے نوجوانوں کا مستقبل بننے کے بجائے تابناک ہوتاہے، ہمارے تعلیمی نظام میں جس طرح امتحانات پاس کیے جاتے ہیں اٴْس کے بارے میں سب بخوبی واقف ہیں‘۔عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کچھ لوگ میری نئی فلم پر تنقید کریں گے اور بولیں گے کہ تعلیمی نظام بہت بہتر ہے، دراصل یہ سب لوگ اٴْسی مافیا کا حصہ ہیں جو نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہے کیونکہ ایسی تعلیم حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں‘۔اداکار نے خود بھی سوال اٹھایا کہ والدین خود بتائیں اٴْن کے بچے ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود معاشرے کے لیے اچھے انسان بن سکی ، یقیناً نہیں کیونکہ یہ سب اٴْسی مافیا کی کارستانیاں ہیں جو نقل کے رجحان کو فروغ دے رہی ہے۔

(112 بار دیکھا گیا)

تبصرے