Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اداکاری پر ہے عبور ،دانش تیمور

اصم رحمانی اتوار 16 دسمبر 2018
اداکاری پر ہے عبور ،دانش تیمور

پاکستانی اداکار دانش تیمور کو فلموں میں کام کرتے زیادہ وقت نہیں گزرا مگر وہ خود کو مکمل طور پر فلمی اداکار مان چکے ہیں اور کسی صورت ڈراموں میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، انہوں نے دو سال قبل ایک ڈرامہ کیا تھا اور وہ ابھی بھی کسی اچھے اور منفرد اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں۔ان کا کہنا تھا ’کیوں کہ اب میں فلموں میں آچکا ہوں تو میں نے اپنی پوری توجہ اسی پر مرکوز کی ہوئی ہے‘۔انہوں نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ وہ اس وقت پاکستانی فلموں میں سب سے ذیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار ہیں، ساتھ ہی وہ اگلی فلم اچھا اسکرپٹ دیکھ کر کریں گے۔فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے دانش نے بتایا کہ ’فلموں میں کام کرنے کے لیے آپ کو منفرد ہونا پڑتا ہے اور میں منفرد ہونا چاہتا ہوں‘2013 میں دانش تیمور کی 2 فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے ’رانگ نمبر‘ کو بہت پذیرائی ملی، اب وہ سنگیتا رضوی کی آنے والی فلم ’تم ہی تو ہو‘ میں ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں، جس میں ان کے مقابل ایک نیا چہرہ متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سنگیتا کے ساتھ کام کرنے میں انہیں کافی مزہ آرہا ہے اور انہوں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے، ساتھ ہی انہوں نے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک اور فلم سائن کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔اداکار نے کہا کہ فلم میں کام کا تجربہ بہت ہی شاندار رہا‘مجھ کو کئی فلموں کی آفرز ملنا شروع ہوگئی تھیں جن میں سے کچھ فلموں کے سلسلے میں بات بھی ہوئی ہے لیکن ابھی فی الحال اپنی فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھ کو ڈراموں میں بے حد پسند کیا اور مجھ کو میری سوچ سے بھی زیادہ اچھا رسپانس ملا اب میری خواہش ہے کہ فلم اندسٹری میں بھی لوگوں کی توقعات پر پورا اتروں۔ دانش تیمور نے کہا ہے کہ 2017ء میری کامیاب فلموں کا سال ثابت ہو گا، میری ساری توجہ اب فلموں پر ہے، سینما اسکرین پر کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے، رواں برس میری تین فلمیں ریلیز ہوں گی، ثناء جاوید کے ساتھ ’’مہرالنساء آئی لب یو‘‘، جاوید شیخ کی ’’وجود‘‘ اور ذوالفقار شیخ کی ’’قدرت‘‘ میں مجھے فلم بین اور مداح نئے روپ میں دیکھیں گے۔ دانش تیمور کا کہنا تھا کہ میں نے فلم انڈسٹری کو دو کامیاب فلمیں دی ہیں اور رواں برس بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ مجھے ابتدا میں ٹیلیویژن اسکرین سے شہرت اور شناخت ملی اب بھی ٹی وی کمرشل میں کام کر کے اچھا لگتا ہے۔واضح رہے کہ دانش تیمور نے 2008ء میں ڈرامہ سیریل ’’دل دیا دہلیز ‘‘سے شوبز میں قدم رکھا۔ مختصر عرصہ میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا۔ دانش تیمور لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے جانے پہچانے نام ہیں۔

(158 بار دیکھا گیا)

تبصرے