Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

کس کی کتنی بولی لگی؟

ویب ڈیسک هفته 15 دسمبر 2018
کس کی کتنی بولی لگی؟

ایشا امبانی کی شادی میں شریک سینکڑوں غیر ملکی مہمانوں کو یو ایس ڈالرز میں پیمنٹس کی گئی ہیں‘ جس کا تخمینہ 5 کروڑ ڈالرز لگایاجارہا ہے‘ یعنی ایک غیر ملکی مہمان کو ایشاکی شادی میں شرکت کے لیے انبانی فیملی نے ایک کروڑ12 لاکھ پاکستانی روپے کی ادائیگی کی ہے‘ تاہم ریلائنس کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ رقم فی کس محض اندازہ قائم کرنے کے لیے ہے ‘ کیونکہ بعض مہمانوں اور بالخصوص اداکاروں اور گلوکاروں کو بھاری ادائیگیاں کی گئی ہیںاور انہیں چارٹرڈ طیاروں میں لایا اور لے جایاگیاہے‘ 600 سے زائد غیر ملکی مہمانوں کو شادی میں شرکت کے لیے طلائی کارڈ بھیجے گئے تھے اور ایک کارڈ کی مالیت 4200 ڈالرز تھی‘ جس میں مہمانوں کے حسب مراتب ہیر ے اور جواہرات سے مزین طلائی مالائیں رکھی گئی تھیں‘ ان غیر ملکی مہمانوں میں Samsungکے نائب صدر سمیت متعدد اعلیٰ عہدیدار ‘ کمپنیوں کے افسران اور مالکان شامل تھے‘ ان کے لیے اودھے پور اور ممبئی کے مختلف ہوٹلوں میں ایک ہزار سے زیادہ آئی پی سوٹس اور کمروں کی ایک ہفتے کی بکنگ کرائی گئی تھی او را ن مہمانوں کے لیے من پسند کھانوں‘ مٹھائیوں اور شرابوں کا اہتمام کیا گیاتھا‘ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی گلوکارہ بیونسے کو چار گانوں پر رقص کیلئے 15 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیاگیاتھا‘ لیکن جب بیونسے واپس واشنگٹن کے لیے روانہ ہوئیں تو ان کو انبانی فیملی کی جانب سے 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ‘ اس سلسلے میں بھارتی حکام کا مزید دعویٰ ہے کہ شادی میں شریک سابق امریکی خاتون اول اور سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن کو بھی لاکھوں ڈالرز کے تحائف دیئے گئے اور مسٹر مکیش امبانی نے ان کا ذاتی طورپر شکریہ ادا کیا‘ اس موقع پر انہوںنے انتہائی قیمتی ہاربھی بطور شکرانہ ہیلری کلنٹن کی نذر کیا‘ جس پر وہ بہت خوش ہوئیں ‘ اس شادی میں سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری بھی شریک تھے‘ جنہوںنے انڈین گانوں پر ڈانس بھی کیا‘ بھارتی آن لائن جریدے فلمی فنڈا نے بتایا ہے کہ سلمان خان ‘ عامر خان وبیگم ‘ شاہ رخ خان وبیگم ‘ایشوریا رائے اور بچن فیملی‘ وڈیا بالن‘ کرن جوہر‘ سدھارتھ ملہوترا‘ ورون دھون‘ رنبیر کپور ‘ عالیہ بھٹ‘ کرینہ کیف اور ریکھا سمیت 100 اسٹارز اور پروڈیوسرز نے شرکت کی اور اپنا اپنا’’ حصہ ‘‘نقدی اور چیکوں کی شکل میں وصول کیا‘ بالی ووڈ کے بعض ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ اس شادی میں تمام اداکاروں اور اداکارائوں کو منہ مانگی رقم ادا کی گئی‘ جو ان کی ایک فلم کے معاوضے کے مساوی تھیں‘ سلمان ‘ عامر اور شاہ رخ سمیت اول درجہ کے فنکاروں کو فی کس 50 کروڑ روپے دیئے گئے‘ تمام زر خرید مہمانوں نے ایشا کی شادی میں اپنا رنگ جمانے کی بھرپور کوشش کی ‘ ہیلری کلنٹن نے شاہ رخ کے ساتھ ڈانس کیا‘ مہمانوں میں دواہم فلمی جوڑے بھی تھے ‘ جن کی نئی نئی شادی ہوئی ہے‘ ان میں رنویر کپور اور دپیکا پڈوکون نے شادی میں رقص کیااور اپنا حصہ وصول کیا‘ جبکہ دوسرا نیانویلا جوڑا امریکی گلوکارنک جونس اور ان کی بھارتی اسٹاربیوی پر یانکا چوپڑا کا تھا‘ عالمی سطح پر مہنگی شادیوں کا اب تک کا ریکارڈ 1981 ء میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کا تھا‘ جس پر 11 کروڑ ڈالرز خرچ کئے گئے تھے‘ لیکن مکیش امبانی نے اپنی بیٹی ایشا کی شادی پر خزانوں کے منہ کھول دیئے‘ اس شادی پر اخراجات کا اندازہ 25 سے 30 کروڑ ڈالرز لگایا گیاہے‘ لیکن استفسار کے باوجود انبانی فیملی نے باضابطہ اخراجات کا تخمینہ نہیں بتایا‘ بعض بھارتی کمپنی ریلائنس اور انبانی فیملی کے قریب رہنے والے بعض افراد نے اندازہ ظاہر کیاہے کہ ا س شادی پر مکیش امبانی نے 18 ارب بھارتی روپے خرچ کئے ہیں‘ جس میں ایک بڑا حصہ ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے ’’وصول‘‘ کیاہے‘ 600 سے کچھ اوپر غیر ملکی مہمانوں کو جو دعوت نامے پہنچائے گئے تھے‘ ان کے ساتھ بہترین مٹھائیاں ‘پرفیومز ‘ طلائی مالائیںاور چارٹرڈ طیاروںکے پاس اور بزنس کلاس کے ریٹرن ٹکٹ بھی ارسال کئے گئے تھے‘ سینکڑوں غیر ملکی مہمانوں کو ممبئی اور دہلی ایئر پورٹ سے اودھے پور / راجستھان اورواپس ممبئی لانے کے لیے اور مہمانوں کو ہوٹلوں سے شادی گھر ‘ منڈپ یا فنکشن کے مقامات پہنچانے کے لیے 1,000 بگھیاں اور ایک ہزار ہی لیموزین ‘ جیگوار ‘ مرسڈیز اور مہنگی مہنگی گاڑیاں کرائے پر حاصل کی گئی تھیں ‘ جن میں گارڈز ‘ شوٹرز اور ڈرائیورز کی تعداد بھی پانچ ہزار سے زائد تھی‘ جبکہ ادوھے پور کے ایئرپورٹ پر 75 طیاروں کو چارٹرڈ کرکے رکھا گیاتھا‘ جن کے اسٹینڈ بائی پائلٹ حکم ملتے ہی مطلوبہ مہمان کو لینے اس کے شہر پر واز کرجاتے تھے‘ اودھے پور میں موجود بھارتی صحافی سندرانی راجپوت نے بتایاہے کہ ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی نے اپنی 27 سالہ صاحبزادی ایشانی امبانی کی شادی اپنے سے کم حیثیت لیکن کھرب پتی تاجراجے پیرمل کے بیٹے آنند پیرامل سے براہمن ہندو روایات کے تحت منظور کی اور 12 دسمبر کو ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کی تقریبات مکمل ہوئیں‘ 100 پنڈتوں نے دلہن اور دولہا جنم کنڈلی ملائی اور شادی کا شبھ مہورت بھی نکالاتھا‘ جبکہ ایک ہزار سے زیادہ ساھوئوںاور پنڈتوں نے شادی کے وقت نحوست دور کرنے کے لیے پاٹھ پڑھا اور پوجا بھی کی‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی کی جانب سے 51,000 عام شہریوں کو بھی چار روز تک تین وقت کا کھانا مہمان بنا کر کھلایاگیا‘ اس کے لیے امبانی فیملی کی جانب سے ایک درجن منیجرز اور ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کیاگیاتھا‘ غریبوں کو کھانا کھلانے کے لیے 10 ہزار ویٹرز کو تعینات کیاگیاتھا‘ جبکہ عوام کی بھیڑ کو قابو کرنے اور نظم وضبط کے لیے 10ہزار پولیس اہلکار اورپرائیوٹ گارڈز تعینات تھے‘ ایشا امبانی نے 51 ہزار غریبوں کو اپنی شادی کا مہمان قرار دیا اور اپنے ہاتھوں سے ان کے لیے تھالیوں میں کھانا پروسا ‘ دلہن اور ایشا امبانی کے لیے شادی کا ڈریس غیر ملکی اور ملکی ڈیزائنر نے تیار کیا‘ جس پر 10 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی‘ اودھے پور ے کے رجواڑوں میں اس شادی کے ایک درجن سے زیادہ فنکشن بھی منعقد کئے گئے۔ راجائو ں ‘ مہاراجائوں کے ان محلات کا کرایہ بھی کروڑوں روپے ادا کیاگیا‘ جبکہ آتش بازیوں ‘ اسپیشل سائونڈز اور لائٹنگ کے لیے بالی ووڈ کے معروف ٹھیکیداروںسے کروڑوں کی ڈیل کی گئی تھی ‘ شادی کی تقریبات میں ایک ہزار سے زیادہ باورچیوں ‘ حلوائیوں سمیت کیک اورپیزا بنانے والوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں پھولو ں اور خوشبوئوں کا بھی بڑے اعلیٰ پیمانے پر اہتمام کیا گیاتھا۔‘ جس کے لیے راجستھان کے تمام گل فروشوں سے کنٹریکٹ کئے گئے تھے اور ان کو ہر روز لاکھوں مالیت کے پھولوں اور مالائوں کا اہتمام کرنے کا منہ مانگا معاوضہ دیاگیا‘ شادی کی تقریب کے اختتام پر ایشا امبانی اپنے شوہر آنند پیرامل کے ساتھ اپنے والد کی جانب سے گفٹ کئے جانے و الے چار ارب پچاس کروڑ مالیت کے شاندار گھر میں رہیں گی‘ جس کو خصوصی طورپر ان کے لیے ڈیزائن کیااور سجایاگیاہے ۔

(130 بار دیکھا گیا)

تبصرے