Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی سرکلر ریلوے ٹریک 3 سال میں بحال ہو گا

قومی نیوز هفته 15 دسمبر 2018
کراچی سرکلر ریلوے ٹریک 3 سال میں بحال ہو گا

کراچی….پاکستان ریلوے کے ڈویڑنل سپرینٹنڈنٹ شد اسلام خٹک نے کہا ہے کہ نئے ڈیزائن اور شہر کی موجودہ صورتحال کے مطابق سرکلر ریلوے ٹریک کو بحال ہونے میں 3 سال لگیں گے۔ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ ریلوے ارشد اسلام خٹک نے بتایا ہے کہ سرکلر ریلوے لاگت کی بحالی کا ابتدائی تخمینہ 2 ارب 90 کروڑ ڈالر لگایا گیا،پرانی پٹڑیاں کسی کام کی نہیں رہیں ،سرکلر ریلوے کا بالکل نیا ٹریک بچھانا ہوگا جس میں 29 پھاٹکوں پر بالائی گزرگاہیں تعمیر ہوںگی مجموعی طور پر 14 کلومیٹر ٹریک بالائی گزرگاہوں سے گزرے گا۔سرکلر ریلوے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کے کام کا معائنہ کرنے کے لیے غریب آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے تجاوزات کے خاتمے کے آپریشن کو اطمینان بخش قرار دیا۔ارشد اسلام خٹک نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایت ہے کہ جانی یا مالی نقصان کے بغیر ٹریک کو تجاوزات سے پاک کیا جائے،سپریم کورٹ کی ہدایت پر تجاوزات ہٹانے کے لیے45روز کا نوٹس دیا جائے گا،ارشد اسلام خٹک نے ٹریک کے اطراف رہائش پذیر افراد سے بھی ملاقات کی اور متبادل رہائش کے بغیر رہائشی تجاوزات کو نہ ہٹانے کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا غریب آبادپھاٹک سے لیاقت آباد اسٹیشن کی طرف ملبہ اور کچرا ہٹانے کا کام شروع کیا گیا جو جمعہ کو بھی جاری رہے گا۔

(420 بار دیکھا گیا)

تبصرے