Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شادی کا خرچہ 30 ارب روپے

ویب ڈیسک هفته 15 دسمبر 2018
شادی کا خرچہ 30 ارب روپے

بالی وڈ اداکار انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی کامیاب ترین فلم ’’تیزاب‘ کا ایک گیت بہت مشہور ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا: ‘اس کو بلایا تو کیا کیا۔ اس کو بلایا تو کیا کیا، امیتابھ کو بلاؤ تو جانیں‘اسی طرح ایک سطر تھی ‘سری دیوی کو نچاؤ تو جانیں‘انڈیا کے شہر ادے پور میں کچھ روز قبل دنیا کے بہت سارے مشاہیر جمع ہوئے اور یہ انڈیا کے امیرترین تاجر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے یکجا ہوئے ۔جب ’’تیزاب‘‘فلم ریلیز ہوئی تھی تو مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں، لیکن ان کے والد نے شاید اپنی بیٹی کی شادی میں چار چاند لگانے کے لیے بالی وڈ اور ہالی وڈ کے تمام تر سٹارز کو مدعو کر لیا تھا ۔ادے پور میں چند دن قبل اداکارہ پرینکا کی شادی میں بھی بہت دھوم دھام رہی تھی لیکن ایشا کی شادی میں امریکہ کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن کے ساتھ امریکی گلوکارہ بیونسے بھی موجود تھیں ۔مکیش امبانی نے حال ہی میں بالی وڈ اداکاروں دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں شرکت کی تھی جبکہ ایشا امبانی پرینکا چوپڑہ کی امریکی گلوکار نک جوناس کے ساتھ شادی میں دلھن کی سہیلی بنی تھیں۔ ایشا امبانی کی شادی میں کون تھا جو نہیں آیا بالی وڈ کے اداکاروں میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، پرینکا چوپڑا، سلمان خان، ابھیشیک بچن وغیرہ کو شادی سے پہلے کی تقاریب میں دیکھا گیا ۔میڈیا کے مطابق مہمانوں کو شادی کی مختلف تقاریب میں شرکت کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں سے لایا گیا تھا سیلیبریٹیز، انٹرٹینمنٹ پر لکھنے والے صحافی، لائف سٹائل میگزین نے شادی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی اور وہ سوشل میڈیا پر انھیں شیئر بھی کر رہے تھے ۔اتوار کی شب امریکی گلوکار بیونسے نے سنگیت کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور انھوں نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ زروجواہر سے بنے لباس میں نظر آ رہی تھیں ۔ان کی شرکت کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے اس کی قیمت لی ہوگی لیکن امبانی کے لیے یہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور ان کی دولت کا انداز 47 ارب امریکی ڈالر لگایا جاتا ہے۔اس سے قبل انڈیا کے کسی تاجر کی شادی میں اس قدر دھوما دھام سنہ 2004 ء میں دیکھی گئی تھی جب لندن میں مقیم ہندوستانی تاجر لکشمی متل نے اپنی بیٹی کی شادی فرانس کے تاریخی محل پیلس آف ورسائے میں کی تھی۔ اس موقعے پر خاندانی دوستوں کو تحفے بھی دیے گئے تھے اور شادی کا مجموعی بل تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ امریکی ڈالر آیا تھا۔نومبر سنہ 2016 ء میں ایک شادی اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب نوٹ بندی کے دوران انڈیا کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے کا خرچ آیا تھالیکن امبانی کی بیٹی کی شادی کیبات ہی کچھ اور تھی ۔ ایشا امبانی کی شادی انجام پانے کے بعد بھی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے ،دنیا کی اس مہنگی ترین شادی نے جہاں لاکھوں کروڑوں لوگوں کی توجہ حاصل کی بلکہ اس شادی کے اخراجات پر بھی کئی لوگوں نے دل کھول کر تنقید کی ہے ،گوکہ اس شادی پر اربوں روپے خرچ ہوئے تاہم اب دلہن ایشا امبانی کے عروسی جوڑے کے حوالے سے ایک ایسی بات سامنے آئی ہے کہ جسے جان کر آپ مزید حیران رہ جائیں گے،27سالہ ایشا امبانی اوران کے شوہر 33سالہ آنند پیرامل کی نئی زندگی کا سفر اتنے دھوم دھام سے شروع ہوا ہے کہ شادی سے پہلے ہی اس جوڑے کی اڑان نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی تھی ،سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن، امریکی سینیٹر جان کیری، ہما عابدین، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، عامر خان، شاہ رخ خان،سچن ٹنڈولکر، پریانکا چوپڑا اور نک جونس سمیت سیاست، کھیل اور شوبز سے وابستہ متعدد عالمی شخصیات نے مسلسل کئی روز تک جاری رہنے رہنے والی اس شادی کی تقریبات میں شریک ہو کر امبانی خاندان کی سیون سٹار پر تعیش میزبانی کا لطف اٹھایا ۔مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی میں پیسے ایسے خرچ کئے جیسے دولت کا سیلاب آگیا ہو ،شادی سے پہلے سنگیت کی تقریب ادے پورمیں ہوئی تھی جہاں جانے کے لیے 100 چارٹرڈطیارے مہمانوں کے لیے بک کئے گئے تھے،سنگیت میں بالی ووڈستاروں نے رقص کرکے رنگ جمایاتھا جبکہ معروف امریکی گلوکارہ بیونسے کی پرفارمنس نے ماحول گرمانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،بیونسے کو پرفارمنس کے لیے تیس کروڑروپے معاوضہ اداکیا گیا۔مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی میں دنیا بھر سے 600 عالمی شخصیات کو مدعو کیا تھا اور انہیں دعوت ناموں میں سونے کی مالائیں بھی پیش کی گئی تھیں جن کی قیمت تین لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ،مجموعی طور پر مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر 14 ارب روپے خرچ کئے گئے لیکن یہ جان کر کسی کو بھی یقین نہیںآئیگا لیکن یہ حقیقت ہے کہ دلہن ایشا امبانی کے عروسی لباس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا کیونکہ ایشا امبانی نے شادی کا جوڑا کسی ڈیزائنر سے نہیں بنوایا بلکہ اس مہنگی ترین شادی میں مکیش امبانی کی بیٹی نے اپنی ماں کا پرانا جوڑا پہن کر اپنی والدہ سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ ایشا امبانی کے عروسی جوڑے کی قیمت 95 کروڑ روپے ہے تاہم اب حقیقت سامنے آئی ہے کہ ایشا امبانی نے اپنی مہنگی ترین شادی میں عروسی جوڑے پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا اور والدہ کا پرانا جوڑا استعمال کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔بالی ووڈ کے سبھی بڑے اداکاروں جیسے شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، سلمان خان، ابھشیک بچن، کٹرینہ کیف، پرینکا چوپڑا سنگیت میں موجود رہے۔ وہیں مکیش امبانی اورنیتا امبانی نے بھی بیٹی کی شادی میں ڈانس کیا۔ نیتا امبانی نے سب سے پہلے بھگوان کرشن کے بھجن پرپرفارم کیا۔ اس کے بعد دونوں شوہر- بیوی نے ‘جب تک ہے جان’ ‘ماہی وے’ اور’خبرنہیں’ پرڈانس کیا۔ایشا اورآنند کی پری ویڈنگ تقریب میں امریکہ سے سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن، تجارت کی دنیا سے لکشمی نواس متل، کرکٹ کے بادشاہ سچن تندولکر، ابھشیک بچن اورایشوریہ رائے، عامرخان، سلمان خان، کرن جوہر، ودیا بالن اورجان ابراہم اورپرینکا چوپڑا جیسی عظیم شخصیات نے شرکت کی۔وہیں اس سے قبل امبانی فیملی نے لوگوں کے آشیرواد کے لئے نارائن سیوا سنستھان میں خصوصی ‘انا سیوا’ کا انعقاد کیا تھا۔ اس کے تحت 7 سے 10 دسمبر کے درمیان تقریباً 5100 لوگوں کو روزتین وقت کا کھانا کھلایا گیا۔ اس انا سیوا میں مکیش اورنیتا امبانی کے ساتھ اجے اورسواتی پیرامل اورایشا- آنند کیساتھ امبانی اورپیرامل فیملی کے لوگ شامل ہوئے۔ویسے تو بھارت میں رواں برس سونم کپور، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی اداکاراؤں نے بھی شادی کی اور انہوں نے بھی شادی میں 200 سے 450 کروڑ روپے تک خرچہ کیا۔لیکن ایشا امبانی کی شادی نے تمام ریکارڈ بریک کردئیے ۔۔یہ شادی بھارت سمیت دنیا بھر کے لیے اس لیے اہم تھی کیوں کہ اس میں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے خرچ کیے گئے ۔مکیش امبانی ممبئی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ جس گھر میں رہتے ہیں، وہ 27 منزلہ ہے اور اسے برطانیہ کے شاہی محل ’’بیکنگھم پیلس‘‘ کے بعد دنیا کا دوسرا مہنگا ترین گھر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مکیش امبانی نے بیٹی کی شادی کے موقع پر 51 ہزار غریب افراد کو 4 دن تک 3 دن کا کھانا فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا تھا ۔ٹوئٹر پر لوگوں نے مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر ہونے والے خرچ اور اس میں شرکت کرنے والی شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ایشا امبانی کی شادی کی تقریبات میں ایشا امبانی کے بھائی اور بھابھی کے ساتھ ڈانس کرتے سلمان خان کی ویڈیو شیئر کرتے دبنگ ہیرو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کھرب پتی شخص کے بیٹے کے پیچھے بیک سپورٹ ڈانسر کے طور پر ڈانس کر رہے ہیں۔ صارف نے ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مکیش امبانی پیسوں سے سلمان خان کو پیچھے بھی لے جاسکتے ہیں۔اگرچہ میکش امبانی کے مقابلے اجے پیرا مل کے پاس دولت بہت کم ہے، تاہم پھر بھی ان کے بچوں کی شادی گزشتہ 35 برس میں دنیا کی سب سے مہنگی شادی تھی فوربز کے مطابق مکیش امبانی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 50 کھرب روپے تک ہے، جب کہ اجے پیرا مل کے اثاثے 10 کھرب روپے سے بھی کم ہیں۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ ایشا امبانی کی شادی کی 9 سے 11 دسمبر تک ہونے والی تقریبات میں بھارت بھر کے 108 آرٹسٹ اور رسومات کے کرتبوں سے مہمانوں کو محظوظ کیا گیا۔۔اگر ایشا امبانی کی شادی کے مجموعی خرچے کا موازنہ دنیا کی سب سے مہنگی ترین شادیوں میں کیا جائے تو گزشتہ 35 برس میں یہ دنیا کی سب سے مہنگی شادی ہوگی۔
جب کہ مجموعی طور پر یہ شادی اب تک کی دنیا کی دوسری مہنگی ترین شادی ہوگی۔فنانس آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق اب تک کی دنیا کی سب سے مہنگی شادی 1981ء میں ہونے والی برطانوی شہزادے چارلس اور لیڈی ڈیانا کی تھی، جس پر مجموعی طور پر 11 کروڑ ڈالر خرچہ کیا گیا تھا۔اسی طرح دنیا کی 10 مہنگی ترین شادیوں میں ایشا امبانی کی شادی اب تک دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ ان کی شادی گزشتہ 4 دہائیوں میں ہونے والی سب سے مہنگی شادی قرار دی جا رہی ہے۔اسی طرح دنیا کی تیسری مہنگی شادی کا درجہ بھی ایک بھارتی شادی کو حاصل ہے۔ارب پتی بھارتی شخص لکشمی متل کی بیٹی ونیشا متل کی 2004 میں فرانس میں ہونے والی شادی کو اب تک کی تیسری مہنگی ترین شادی کا درجہ حاصل ہے۔
ونیشا متل کی شادی پر 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچہ کیا گیا تھا۔چوتھے نمبر پر مہنگی ترین شادی برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی 2011 میں ہونے والی شادی ہے‘جس میں 4 کروڑ ڈالر سے کچھ کم خرچہ کیا گیا۔شادی کے بعد ایشا امبانی اپنے شوہر کے ساتھ والد کی جانب سے دیے گئے 450 کروڑ کے گھر میں رہیں گی۔

(211 بار دیکھا گیا)

تبصرے