Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ پولیس ، ہتھیار کم ، اہلکارزیادہ

قومی نیوز هفته 15 دسمبر 2018
سندھ پولیس ، ہتھیار کم ، اہلکارزیادہ

کراچی۔۔۔سندھ پولیس کے پاس ہتھیار کم، اہلکاروں کی تعداد زیادہ نکلی، پولیس فورس کے پاس صرف مختلف اقسام کے 65ہزار ہتھیار جبکہ افسران اور انسپکٹر کے علاوہ کانسٹیبلز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔ محکمہ داخلہ نے سندھ پولیس کے پاس ہتھیاروں سے متعلق رپورٹ سندھ اسمبلی کو ارسال کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ کے 29اضلاع میں پولیس کے پاس صرف 15ہزار 786پستول،3ہزار 13ریوالور،28ہزار 606شارٹ مشین گن اور 17ہزار 669جی تھری ہیں ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے لئے 7.62ایم ایم شارٹ مشین گن کی خریداری کے امور مکمل کیے جارہے ہیں، 30ہزار ایس ایم جی اور 5ہزار جی تھری رائفل پی او ایف سے خریدی جارہی ہیں۔

(404 بار دیکھا گیا)

تبصرے