Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تجاوزات کےخلاف آپریشن میگا انجینئرنگ کمپنی کوبھاری پڑگیا

قومی نیوز هفته 15 دسمبر 2018
تجاوزات کےخلاف آپریشن میگا انجینئرنگ کمپنی کوبھاری پڑگیا

کراچی۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری انسداد تجاوزات آپریشن کہیں خوشی تو کہیں غم کی عملی تفسیر بنا ہوا ہے تجاوزات گرانے میں جہاں قانون کی پابندی کو مد نظر رکھا گیا وہیں حد سے تجاوز کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، گزشتہ دنوں دوران آپریشن ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس نے پاکستان میں انجینئرنگ کی صنعت کو ہلا کر رکھ دیا ، یہ ہی نہیں بلکہ انجینئرنگ کے شعبے میں عالمی جوائنٹ وینچر خطرے میں پڑ گیا

کورنگی کے علاقے مہران ٹاﺅن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پاکستان کی ترقی کے دشمن مفاد پر ست عناصر نکل آئے جنہوں نے تجاوزات آپریشن کی آڑ میں اپنی ذاتی دشمنی نکالی، مہران ٹاﺅن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تو کامیاب نہ ہو سکا لیکن ایک پھلتی پھولتی کمپنی کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا گیا، شر پسندوں نے مہران ٹاﺅن میں واقع میگا انجینئرنگ کمپنی پر حملہ کردیا، کمپنی میں توڑ پھوڑ کی اور پھر کمپنی کو آگ لگادی جس کی لپیٹ میں آکر 4موٹر سائیکلیں اور 2کاریں بھی خاکستر ہوگئیں

شرپسندوں نے کمپنی کے ملازمین سے 20لاکھ روپے نقدی بھی لوٹ لیئے، میگا انجینئرنگ کمپنی نذر آتش کرنے سے ایک کرڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، کھلم کھلا دہشتگردی کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب کراچی میں دفاعی نمائش جاری تھی۔ یقینا ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مخصوص وقت کا انتخابات کیا کیونکہ میگا انجینئرنگ کمپنی کے چین اورا سپین کے ساتھ انجینئرنگ کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات ہیں جنہیں شدید دھچکا لگا ہے

اس ضمن میں میگا انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد امجد سلیم نے بتایا کہ ان کی کمپنی 2009 سے آٹو رکشہ ، سولر ، ونڈو پاور کے شعبے کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے میگا انجینئرنگ کو نقصان پہنچائے جانے کے بعد چین اور اسپین سے ان کے کاروباری تعلقات متاثر ہوئے ہیں کیونکہ ان ممالک کے ساتھ انجینئرنگ کے شعبے کو ترقی دینے کے حوالے سے بعض اہم مشترکہ منصبوے زیر غور تھے اس واقعہ سے بیرونی سرمایہ کاروں میں ایک بار پھر کراچی کے حوالے سے خوف پایا جارہا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا اندیشہ ہے بلکہ دنیا میں پاکستان کاسوفٹ امیج بھی متاثر ہوا ہے

انہوں نے کہا کہ کراچی میں دفاعی سازو سامان کی 10ویں آئیڈیاز نمائش کے دوران ایسے واقعہ کا جنم لینا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے بتایا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا اور واقعہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی، محمد امجد سلیم نے مزید کہا کہ اس واقعہ کے دوران اگر ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے تو کاروباری طبقہ محفوظ رہ سکتا تھا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میگا انجینئرنگ کمپنی پاکستان کی پہچان ہے لہٰذا کمپنی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے رقم ادا کی جائے۔

(554 بار دیکھا گیا)

تبصرے