Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بس اسٹاپوں پر کھڑے افراد کو شہری لفٹ دینے لگے

قومی نیوز هفته 15 دسمبر 2018
بس اسٹاپوں پر کھڑے افراد کو شہری لفٹ دینے لگے

کراچی…. شہر قائد میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے شہریوں کو ہونے والی ذہنی کوفت اور مالی تنگی سے نجات دلانے کے لئے اہالیان کراچی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی مدد آپ کے تحت بس اسٹاپوں پر کھڑے افراد کو لفٹ دے کر منزل مقصود تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا‘عوام الناس کی اکثریت نے اس جذبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سروے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے نتیجے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حامل ڈرائیوروں نے منہ مانگا کرایہ وصول کرنا شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ 5 دن سے اہلیان کراچی سخت اذیت میں مبتلا تھے۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے جیب میں سکت نہ ہونے کے سبب میلوں کا سفر پیدل طے کیا۔

(428 بار دیکھا گیا)

تبصرے