Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 14 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کل سے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھل جائیں گے

قومی نیوز جمعه 14 دسمبر 2018
کل سے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھل جائیں گے

کراچی اور صوبے بھر میں گیس کی بندش کے 4 روز گزرنے کے بعد پانچویں روز سوئی سدرن گیس حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کل سے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھل جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں بہتری آرہی ہے، بہتری رہی تو سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی ترسیل بحال کردی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق سسٹم میں گیس آتے ہی حالیہ بحران ختم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔بعد ازاں گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا اور انکشاف ہوا کہ سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جارہی ہے۔

(1616 بار دیکھا گیا)

تبصرے