Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں ہوائیں چل پڑیں،اتوارتک سردی بڑھ جائے گی

قومی نیوز جمعه 14 دسمبر 2018
کراچی میں ہوائیں چل پڑیں،اتوارتک سردی بڑھ جائے گی

کراچی۔۔۔ سائبریا سے کراچی میں داخل ہونے والی خشک اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد سردی کی شدت میںاضافہ ہوگیا‘ درجہ حرارت کم ہوکر 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا‘ شہر میں سردی میں مزید اضافے کاامکان ہے اور درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے‘ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر میٹرو لوجیکل سینٹر کراچی شاہد عباس کے مطابق کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں‘ جن کی رفتار 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ ہوائیں سائبرین ہیں اور خشک ہیں‘ جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ‘ کراچی میں چلنے والی ہوائیںخشک ہونے کی وجہ سے جلدی ٹھنڈ ہوجاتی ہے‘ جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوتی ہے‘ سردی کی شدت اتوار تک برقراررہنے کا امکان ہے ‘ ہوائوں کی رفتار تیز ہوسکتی ہے‘ جس کی وجہ سے مزید سردی بڑھ جائے گی۔

(459 بار دیکھا گیا)

تبصرے