Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹائی ٹینک کا سراغ سرد جنگ کے آپریشن میں ملا

قومی نیوز جمعه 14 دسمبر 2018
ٹائی ٹینک کا سراغ سرد جنگ کے آپریشن میں ملا

واشنگٹن ۔۔۔ہمیشہ سے یہ بتایا جاتا رہا ہے کہ 1985 میں ماضی کے مشہور ترین بحری جہاز ٹائی ٹینک کی صدیوں قبل غرقابی کے بعد اس کا سراغ ایک سائنسی تحقیقاتی مشن کے نتیجے میں ملا تھا تاہم ایک سابق امریکی عہدیدار اور اس مشن میں حصہ لینے والے رکن رابرٹ بلیئرڈ نے انکشاف بھرا اعتراف کیا ہے کہ بحری جہاز کی کھوج اتفاقیہ تھی، وہ تو امریکی اہلکار سابق سوویت یونین پر نظر رکھنے کے لئے سمندروں کو کھنگالنے والی دو غرقاب ہونے والی ایٹمی آبدوزوں کو بچانے کے مشن پر نکلے تھے کہ اسی دوران سمندر کی گہرائیوں میں انہیں ٹائی ٹینک مل گیا۔بلیئرڈ کے مطابق امریکہ کبھی نہیں چاہتا تھا کہ سابق سوویتس کے خلاف اس کے عزائم اور آپریشن کا کسی کو بھی پتہ چلے اسی لئے ٹائی ٹینک کا کھوج ملنے پر اس کے پیچھے تحقیقاتی مشن کی کہانی خود انہوں نے گڑھ لی تھی۔

(580 بار دیکھا گیا)

تبصرے