Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

معاشی حالات سے تنگ ڈرائیور نے اپنا رکشہ جلادیا

قومی نیوز جمعه 14 دسمبر 2018
معاشی حالات سے تنگ ڈرائیور نے اپنا رکشہ جلادیا

کراچی….گلبہار میں سی این جی کی بندش کے باعث معاشی حالات سے تنگ رکشہ ڈرائیور نے آٹو رکشہ کو آگ لگا دی،پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقے ناظم آباد نمبر 2پر منگی ہوٹل کے قریب 25سالہ محنت کش ریحان ولد غلام رسول نے سی این جی کی بندش سے تنگ آکراپنے رکشے کو آگ لگا دی اطلاع ملنے پرعلاقہ پولیس نے رکشہ جلائے جانے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا جبکہ رکشہ کو بھی قبضے میں لے لیارکشہ ڈرائیورریحان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 2مہینہ کا گھر کا کرایہ واجب الادا ہے، مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہا ہے، بیوی بچوں کو روڈ پر لیکر بیٹھوں تو لوگ کہیں گے ہٹا کٹا ہوکر بھیک مانگ رہا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ آج کسی نے بتایا کہ سی این جی کی بندش کا مسئلہ مہینے تک چل سکتا ہے، غصہ اور پریشانی میں رکشہ کو آگ لگا دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلبہار خاموش کاونی میں ہی ایک رکشہ ڈرائیور نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر خود کشی کی کوشش کی تھی۔

(434 بار دیکھا گیا)

تبصرے