Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

امریکی طیارے میں خاتون کو چھیڑنے پر بھارتی شہری ڈی پورٹ

ویب ڈیسک جمعه 14 دسمبر 2018
امریکی طیارے میں خاتون کو چھیڑنے پر بھارتی شہری ڈی پورٹ

ڈیٹرائٹ ۔۔۔ امریکہ میں دوران سفر طیار ے میں برابر والی نشست پر سوئی خاتون سے دست درازی ،بھارتی شہری بیوی کی موجودگی میں اوچھا کام کرنے پر ڈی پورٹ کردیا گیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت کے سامنے اپنی بیوی اور دست درازی کا شکار ہونے والی خاتون کے درمیان والی نشست پر سفر کرنے والے 34 سالہ پرابھو راما مورتھی کا موقف تھا کہ وہ یہ کام کیسے کرسکتا ہے جب کہ وہ خود بھی سورہا تھا،اس کی بیوی کا بیان تھاکہ الزام لگانے والی خاتون سوتے ہوئے اس کے شوہر کے گھٹنے پرگر گئی تھی اور جوڑے نے فضائی عملے سے جگہ بدلنے کی درخواست کی تھی۔لیکن عملے کی خاتون رکن کا بیان تھا کہ جب وہ شور سن کر پہنچی تو الزام لگانے والی عور ت چلا رہی تھی اور اس کے قمیص اور ٹرائزر کے بند کھلے ہوئے تھے۔بیانات کی روشنی میں عدالت نے بھارتی شہری کو ڈیپورٹ کرنے کا حکم صادر کردیا ۔

(144 بار دیکھا گیا)

تبصرے