Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خاموشی ڈیل نہیں ‘ وقت دینا چاہتے ہیں،عبدالقادر بلوچ

صابر علی جمعه 14 دسمبر 2018
خاموشی ڈیل نہیں ‘ وقت دینا چاہتے ہیں،عبدالقادر بلوچ

کراچی ….مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کسی ’’ڈیل‘‘ یا مصلحت کے تحت خاموش نہیںہیں بلکہ وہ پی ٹی آئی حکومت کو وقت اور موقع دینا چاہتے ہیں‘ قطر کے قومی دن کی تقریب میں قومی اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور میاں نواز شریف یہ نہیں چاہتے کہ وہ عمران خان اور ان کی حکومت کوسیاسی شہید بنائیں ،پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد اب تک جو کچھ ہوتا رہا ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے حق میں جارہا ہے، کرپشن کی بات ابھی تک ثابت نہیں کی جاسکی ہے‘ انہوںنے کہا کہ ہم نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کئے ‘ لیکن جوحالات پیدا ہورہے ہیں‘ اس سے عوام خود بیزار ہورہے ہیں‘ جوحالات عوا م کی برداشت سے باہر ہوجائیں گے اور عوام سڑکوں پر نکلیں گے تو ہم بھی عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے‘ انہوںنے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کو میثاق معیشت کرنے کی پیش کش کی تھی‘ تاکہ ملک کی معاشی حالات بہتر ہوسکیں گے‘ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں جمہوریت کی گاڑی ’’ڈی ریل ‘‘ ہو اور اس کا سارا الزام ہم پر آجائے‘ ہم یہ الزام اپنے سر نہیں لینا چاہتے ۔

(373 بار دیکھا گیا)

تبصرے