Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

پاکستان بن گیا ایشیا کپ کرکٹ کا میزبان

ویب ڈیسک جمعرات 13 دسمبر 2018
پاکستان بن گیا ایشیا کپ کرکٹ کا میزبان

دبئی ۔۔۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نظم الحسن کی پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری ،میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک سرزمین پر بڑے ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا،ایشیا کپ کرکٹ کی میزبانی ستمبر 2020 میں پاکستان کے حوالے کرنے کی خبر دے دی۔انہوں نے کہا کہ قرعہ فال پاکستان کے نام نکلا ہے اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے جگہ کا انتخاب بھی خود کرے۔انہوں نے حوالہ دیا کہ گزشتہ ایونٹ کا میزبا ن بھارت تھا لیکن اس نے یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ کونسل کا مقصد ایشیا میں کرکٹ کا فروغ ہے۔

(308 بار دیکھا گیا)

تبصرے