Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

لفظ ’’احمق ‘‘ کی تصویری تلاش پرنتیجہ ’’ٹرمپ ‘‘کیوں آتا ہے ؟

ویب ڈیسک جمعرات 13 دسمبر 2018
لفظ ’’احمق ‘‘ کی تصویری تلاش پرنتیجہ ’’ٹرمپ ‘‘کیوں  آتا ہے ؟

نیویارک ۔۔۔ امریکی میگزین فارچون کی اشاعت میں دلچسپ انکشاف ،میگزین کے مطابق ایک صارف کی جانب سے لفظ ایڈیٹ (احمق) کی تصویری تلاش پر سرچ انجن گوگل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر نمودار ہونے کے واقعہ پر مذکورہ سرچ انجن کے حکام سے جرح کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی صدر محترم کے وقار میں مزید کمی آئی ہے،جریدے کے مطابق جب گوگل کے سی ای او سے جواب طلبی کی گئی تو انہوں نے واضح کیا کہ تلاش کا نتیجہ ایک منظم پروگرام اور صارفین کے تلاش کے رجحان کی روشنی میں سامنے آتا ہے ۔ اس کا تعلق حوالوں ،تازگی یا جدت،مقبولیت اور لوگوں کے اس کے استعمال کے اطوار پر ہوتا ہے۔دبے لفظوں میں ان کی بات کا یہ مطلب نکلتاہے کہ صارفین کی اکثریت جس کو جو سمجھتی ہے ،نتائج میں وہ اسی زمرے میں شمار نظر آتا ہے۔

(133 بار دیکھا گیا)

تبصرے