Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

شمالی اور جنوبی کوریا کے فوجیوں نے امن کیلئے قدم اٹھالئے

ویب ڈیسک جمعرات 13 دسمبر 2018
شمالی اور جنوبی کوریا کے فوجیوں نے امن کیلئے قدم اٹھالئے

سیول ۔۔۔ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان خوشگوار تعلقات کے باب میں ایک اور تاریخ رقم ،دونوں ممالک کی سرحدوں پر تعینات فوجیوں کی دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے علامتی طور پر چہل قدمی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات میں یہ لمحہ تقسیم کے بعد تاریخ میں پہلی بار آیا ہے۔یہ واقعہ دونوںممالک کی سرحدوں پرواقع غیر فوجی زون قرار دیے گئے علاقے میں پیش آیا۔اس حوالے سے عالمی میڈیا میںجاری فوٹیج میں دونوں ممالک کے سرحد پر تعینات فوجیوں کو اس تاریخی موقع پر خوشگوار انداز میں مصافحہ کرتے دیکھا جاسکتاہے۔1950 کی دہائی میں ہونے والی جنگ کے بعد دونوں ممالک میں تقسیم عمل میں آئی تھی جس کے بعد تعلقات میں یہ نیا موڑ کئی دہائیوں بعد آیا ہے۔یاد رہے کہ تعلقات میں بہتری کے لئے دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ٹرین سروس کا بھی آغاز ہواہے۔

(105 بار دیکھا گیا)

تبصرے