Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

رحمان ملک لندن میں فاسٹ فوڈریسٹورنٹ سے بے دخل

صابر علی جمعرات 13 دسمبر 2018
رحمان ملک لندن میں فاسٹ فوڈریسٹورنٹ سے  بے دخل

کراچی…. سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے لندن میں ایجو ئیر روڈ پر واقع سب وے کے نام سے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی لیز واپس لے لی گئی ہے ذرائع کے مطابق رحمن ملک کو لندن میں اپنے اس کاروبار سے عدالتی نوٹس کے ذریعے بے دخل کیاگیاہے‘ اس حوالے سے سوشل میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی انٹر نیشنل نیٹ ورک کے نام سے گروپ میں اس خبر کو شیئر کیاگیاہے ‘ اس خبر کے مطابق رحمان ملک کئی سالوں سے سب وے کے نام سے فاسٹ فوڈ چلا رہے تھے‘ چند ماہ قبل سب وے کانام تبدیل کرکے قصری الصمدہ رکھ دیا‘ جس کی لیز واپس لے لی گئی ہے ‘ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کے مالک کی اجازت کے بغیر رحمان اور دیگر کا ریسٹورنٹ میں داخلہ نہیں ہوسکے گا۔

(743 بار دیکھا گیا)

تبصرے