Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نادہندہ ایجنسیوں کو خطیررقوم ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، سی پی این ای

قومی نیوز بدھ 12 دسمبر 2018
نادہندہ ایجنسیوں کو خطیررقوم ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، سی پی این ای

کراچی ۔۔۔۔سندھ حکومت کے ذمہ اخبارات کے واجب الادابقایا جات کی براہ راست اخبارات کو ادائیگی کے بجائے بدعنوان‘ نادہندہ اور نیب زدہ اشتہاراتی ایجنسیوں کے ذریعے ادائیگیوں کے خلاف کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں ایڈیٹروں، کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں ، سینئر صحافیوں اور میڈیا برادری کے دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ، طاہر نجمی، سعید خاور، مظفر اعجاز، اعجازالحق، احمد اقبال بلوچ، غلام نبی چانڈیو، عبدالخالق علی، عدنان ملک، فقیر منٹھار منگریو، میاں طارق جاوید، محمد طاہر، شیر محمد کھاوڑ، زاہدہ عباسی ، حمیدہ گھانگھرو ، کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک، جنرل سیکریٹری مقصود یوسفی، کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حسن عباس، فہیم صدیقی اور جی ایم جمالی سمیت دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات کو واجبات کی ادائیگی کے نام پر بدعنوان، نادہندہ اور نیب زدہ اشتہاراتی ایجنسیوں کو سندھ حکومت کی جانب سے قومی خزانے سے خطیر رقم دی جا رہی ہے جبکہ سندھ حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ اس سے قبل بھی بدعنوان، نادہندہ اور نیب زدہ اشتہاراتی ایجنسیوں نے اخباری اداروں کو اربوں روپے کے واجبات حکومت سندھ سے وصولی کے باوجود اخبارات کو ادا نہیں کئے۔ مظاہرے کے دوران مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ اطلا عا ت کے سیکریٹری عمران عطا سومرو کے ہمراہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سی پی این ای کے مطالبات کی بھرپور تائید کی اور سی پی این ای کے وفد کو کل اپنے دفتر میںملاقات کی دعوت دیتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے اخبارات کے واجبات کی فوری اور براہ راست ادائیگیوں کا طریقہ کار واضح کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(663 بار دیکھا گیا)

تبصرے