Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میانمار،صحافیوں کی قید کا ایک برس مکمل

ویب ڈیسک بدھ 12 دسمبر 2018
میانمار،صحافیوں کی قید کا ایک برس مکمل

ینگون ۔۔۔ میانمار کی جابر اور روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والی حکومت کے ہاتھوں گرفتار دو صحافیوں وا ء لون اور کیا سوئے کی قید کو ایک برس مکمل ہونے پر اہلخانہ ، دوست و احباب اور میڈیا کی دونوں کی رہائیکے لئے پرزور دہائی ،دوسری جانب سچ لکھنے اور میانمار حکومت کے ظلم کا پردہ چاک کرنے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں کاٹنے پر دونوں کے نام امریکہ کے ٹائم میگزین کیمعتبر صحافیوں کی فہرست میں شامل کرلئے گئے ہیں ۔میانمار حکومت نے دونوں صحافیوں پر رپورٹنگ کی آڑ میں ریاست کے راز فاش کرنے کا الزام لگاکر 7 برس کی قید میں ڈال رکھا ہے۔دونوں کی گرفتاری کو دنیا بھر میں میانمار میں آذادی اظہار اور پریس کی آذادی پر قدغن تصور کیا گیا ہے۔ان کی قید کا ایک برس مکمل ہونے پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اہلخانہ ، دوست و احباب اور میڈیا و صحافت سے وابستہ افراد نے دارلحکومت ینگون میں علامتی احتجاج ریکارڈ کرایا۔

(299 بار دیکھا گیا)

تبصرے