Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

منی بجٹ کی آہٹ ، حکومت کی نظر یں ٹیکس بڑھانے پر

ویب ڈیسک بدھ 12 دسمبر 2018
منی بجٹ کی آہٹ ، حکومت کی نظر یں ٹیکس بڑھانے پر

اسلام آباد۔۔۔ وفاقی دارلحکومت میں منی بجٹ کی آہٹ، رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی ،اگست ،ستمبر،اکتوبر 2018) میں ایک کھرب روپے کے بجٹ خسارے کے تناظر میں بازگشت تیز،انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر نے اپنی 12 اگست کی اشاعت میں باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مذکورہ خسارے کو قابو میں لانے کے لئے حکومت کی نظر ، ٹیکس بڑھانے پر ہے،لیکن دوسری جانب اقتصادی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ جس شعبے پر بھی محاصل یا ڈیوٹیز میں اضافہ کیا جائے گا ،وہ ان اضافی ٹیکسز کو جیب سے ادا کرنے کے بجائے اپنی پراڈکٹس اور سروسز کے دام بڑھاکر صارفین سے وصول کرلے گا،لامحالہ نتیجہ مزید مہنگائی کی صورت میں نکلے گا ،ہر بار کی طرح اس بار بھی مار غریب کو ہی پڑے گی۔اخبار کے مطابق بجٹ خسارے کو قابو میں لانے کے لئے ٹیکس تجاویز پہلے ہی سامنے آچکی ہیں ۔جن کو قابل عمل بنانے کے لئے ٹیکس حکام کو ان تجاویز پر کام کرنے کا ٹاسک دیا جاچکا ہے۔چنیدہ نکات میں پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد اسٹینڈرڈ ٹیکس کا نفاذ، درآمدات پر ڈیوٹیز /ٹیرف میں اضافہ اور پرتعیش اشیا ء پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر غور شامل ہے۔

(195 بار دیکھا گیا)

تبصرے