Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ضرور ت مندوں کو پیٹرول پمپس پر ہیلمٹ کی فراہمی شروع

قومی نیوز بدھ 12 دسمبر 2018
ضرور ت مندوں کو پیٹرول پمپس پر ہیلمٹ کی فراہمی شروع

کراچی ۔۔۔۔۔موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دئیے جانے اور پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے یکم دسمبر سے بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دینے کے فیصلے کے بعد بغیر ہیلمٹ پیٹرول پمپ پر جانے والے موٹر سائیکل سواروں نے پیٹرول ڈالنے کیلئے انوکھا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔کچھ پیٹرول پمپس پر ہیلمٹ رکھنا شروع کر دئیے گئے ہیں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو وہ ہیلمٹ پہنا کر پیٹرول دینے کے بعد ہیلمٹ واپس لے لیا جاتا ہے اور اس کے بعد آنے والے دیگر ضرورت مند‘ موٹر سائیکل سواروں کو دیدیا جاتا ہے تاکہ وہ بھی اس نئی ’سروس‘ کا فائدہ اٹھا سکیں۔ صرف یہی نہیں جن پیٹرول پمپس پر یہ سہولت میسر نہیں وہاں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل افراد ہیلمٹ رکھنے والوں سے ادھار ہیلمٹ لیکر پیٹرول ڈلواتے ہیں اور ہیلمٹ واپس کر کے چلے جاتے ہیں۔

(651 بار دیکھا گیا)

تبصرے