Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حیدرآباد میں بغیر این او سی رہائشی منصوبوں کو سیل کر نے کا فیصلہ

محسن خان بدھ 12 دسمبر 2018
حیدرآباد میں بغیر این او سی رہائشی منصوبوں کو سیل کر نے کا فیصلہ

حیدرآباد ۔۔۔۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نے قاسم آباد سمیت حیدرآباد لطیف آباد میں بغیر این او سی کے رہائشی منصوبوں کے دفاتر سیل کرنے کے لئے پولیس طلب کرلی جبکہ شادی ہالوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ مذکورہ صورتحال سے شہریوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق واٹر کمیشن کی جانب سے حیدرآباد میں کاروباری اور رہائشی منصوبوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لینے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کی جانب سے بغیر این او سی کے رہائشی منصوبوں کے دفاتر سیل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد سے پولیس طلب کر لی گئی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن تعلقہ قاسم آبادحیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے جاری نوٹیفکیشن میں قاسم آباد اور حیدرآباد کی 29 ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس طلب کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب مذکورہ صورتحال کے باعث ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جانب رہائشی منصوبوں کے بند ہونے سے ہزاروں افراد بیروز گاری کا شکار ہونگے تو دوسری جانب رہائشی منصوبوں میں بکنگ کرنے والے ہزاروں مقامی افراد سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے اربوں روپے بھی ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رہائشی منصوبوں اور شادی ہالوں کو سیل کئے جانے سے حیدرآباد سمیت قاسم آباد میں ایک ناقابل تلافی خطرناک بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ جس کے لئے ارباب اختیار کو سنجیدگی سے کوئی حل نکالنا ہوگا تاکہ حکومتی منصوبوں کی تکمیل ساتھ عوامی نقصانات کو نہ ہونے دیا جائے

(631 بار دیکھا گیا)

تبصرے