Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پہلی بیوی نے اسلام کا مطالعہ نہیں کیا تھا،عامر لیاقت کے ریمارکس پرہنگامہ

ویب ڈیسک منگل 11 دسمبر 2018
پہلی بیوی نے اسلام کا مطالعہ نہیں کیا تھا،عامر لیاقت کے ریمارکس پرہنگامہ

کراچی۔۔۔ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی دوسری شادی کی تفصیلات پہلے ہی گرم تھیں، نجی ٹی وی پروگرام میں مدعو کئے جانے والے جوڑے اور خاتون میزبان صنم بلوچ کے جملوں میں پہلی بیوی اور بیٹی کے لئے مبینہ تصحیک نے معاملہ مزید گرم کردیا، سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور صنم بلوچ کے ریمارکس  پر مذمت کی بھرمار ہوگئی۔ایک سوال کے جواب میں عامرلیاقت نے کہا کہ پہلی بیوی نے اسلام کا مطالعہ نہیں کیا تھا۔عامر لیاقت کا اصرار تھا کہ دین کا عمومی مطالعہ کرنا اور کسی درجہ تک جاکے اسے مطالعہ کرنا دو الگ الگ امور ہیں ۔اپنی بیٹی کے ٹویٹ پر ان کا کہنا تھا کہ بسا اوقات بچوں کی باتیں ہمیں ذیادہ تکلیف دیتی ہیں لیکن بہرحال وہ بچے ہی ہوتے ہیں اور میں اسے ذیادہ توجہ نہیں دیتا۔ نا قدین کا کہنا ہے کہ خاتون میزبان نے بھی شو میں پہلی بیوی پر دوسری شادی قبول نہ کرنے پر تنقید کی ،بہتر ہے کہ کسی کے ذاتی معاملات میں اس طرح مخل نہیں ہوا جائے۔

(44 بار دیکھا گیا)

تبصرے