Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار

قومی نیوز منگل 11 دسمبر 2018
موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار

کراچی۔۔۔ سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے‘موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا۔ سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے‘ مدارس اور سرکاری تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے علاوہ موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔صوبائی مشیرِ اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے اور کراچی کو کرائم فری زون بنا دیا ہے‘ ٹارگٹڈ آپریشن کامیاب رہا ہے۔ ہدفی آپریشن کے سلسلے میں ڈی جی رینجرز نے اعداد و شمار دئے۔ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس بیچنے والوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگانے کے لیے قانون سازی کریں گے۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کے داخلے کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

(463 بار دیکھا گیا)

تبصرے