Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مواخذے کی بازگشت پر ٹرمپ پریشان

ویب ڈیسک منگل 11 دسمبر 2018
مواخذے کی بازگشت پر ٹرمپ پریشان

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی نیوز چینل سی این این پر کیبل نیوز نیٹ ورک کے وائٹ ہائوس کے لئے چیف رپورٹر جم اکوسٹا نے نشریات کے دوران سی این این کے اینکر پرسن اینڈرسن کوپر کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مواخذے کے آغاز کے امکان پر پریشانی کا شکارہیں ۔اکوسٹا کے مطابق وائٹ ہائوس ذرائع نے ٹرمپ کی پریشانی کی تصدیق کی ہے ۔تاہم اکوسٹا کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ صدر امریکہ کا مواخذہ لازماًشروع ہوسکے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اگست میں ایک تقریر کے دوران اپنے مواخذے کے موضوع پر تبصرہ کیا تھا۔ان کا دعویٰ تھا کہ ان کا مواخذہ نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ انہوں نے امریکہ کے لئے بڑی خدمات انجام دی ہیں ۔

(189 بار دیکھا گیا)

تبصرے