Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 04 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فٹ رہنے کا راز، صرف آرنلڈ شوارزنیگر کے پاس

قومی نیوز منگل 11 دسمبر 2018
فٹ رہنے کا راز، صرف آرنلڈ شوارزنیگر کے پاس

کیلی فورنیا ۔۔۔ رواں سال اوپن ہارٹ سرجری کا سامنہ کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر کا کہنا ہے کہ فٹنس کے شعبہ میں اس وقت انہوں نے نام کمایا جب ایسا کرنا قطعی آسان نہ تھا،وہ صرف باڈی بلڈنگ یا وزن اٹھانے کے لئے فٹنس انڈ سٹری میں نہیں آئے بلکہ ان کا مطمع نظر فٹنس انڈسٹری کو کاندھون پر اٹھانا تھا جس میں وہ کامیاب رہے۔امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزن اٹھانے کی مشق کرنے سے ڈرایا اور انسانی جسم کے لئے نقصان دہ قرار دیا جاتا تھا۔ڈاکٹر اس کے خلاف رائے دیتے پھرتے تھے اور فٹنس کلب خال خال ہی دیکھنے کو ملتے تھے۔لیکن اب امریکہ میں جتنے لاتعداد گراسری اسٹورز نظر آتے ہیں ۔ اتنی ہی تعداد میں جم اور کلب کھل رہے ہیں اور نوجوان بڑی رغبت سے انہیں جوائن کرتے پھر رہے ہیں ۔

(762 بار دیکھا گیا)

تبصرے