Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بیلجیم سے بھی شکست، پاکستانی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ سے باہر

ویب ڈیسک منگل 11 دسمبر 2018
بیلجیم سے بھی شکست، پاکستانی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ سے باہر

بھوبھنیشور ۔۔۔ بھارت میں کھیلے جارہے ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور راؤنڈ میں بیلجیئم کی یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کے خلاف 0-5 سے کامیابی ،مسلسل ناکامی کے بعد پاکستانی ٹیم عالمی کپ سے باہرہوگئی۔میچ کے دوران بیلجیئم کی طاقتور ٹیم نے پاکستان کو مسلسل دبائو میں رکھا۔ 10ویں منٹ میں الیگزینڈر ہینڈرکس نے پینالٹی کارنر پر پہلا ،جبکہ تھامس بریلس نے 13ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔27 ویں منٹ میں سیڈرک نے گول کیا۔دسویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو ایک صفر کی برتری دلائی۔تیرہویں منٹ میں تھامس بریلس نے گول کرکے برتری کو دو صفر کردیا۔ سیڈرک نے ستائیسویں منٹ میں گول کرکے برتری کو تین صفر کردیا۔میچ کے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل ڈی کے باہر سے سیڈرک چارلی کی جانب سے ماری گئی ہٹ پر گیند پاکستانی دفاعی کھلاڑی کی ہاکی سے لگ کر گول میں جا پہنچی جس کی بدولت چین کو 0-3 کی برتری حاصل ہو گئی۔دوسرے ہاف میں سباستین ڈوکیئر نے چوتھا اور 53ویں منٹ میں بیلجیم نے پینالٹی اسٹروک پر پانچواں گول کرکے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کرلی ۔

(416 بار دیکھا گیا)

تبصرے