Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

کینسر اور بالی ووڈ

عمران اطہر پیر 10 دسمبر 2018
کینسر اور بالی ووڈ

لگتا ہے کینسر نے بالی ووڈ اداکاروں کا پیچھا گھیر لیا ہے۔ ماضی کے نامور اداکاروں میناکماری، نرگس، ششی کپور سمیت کئی فنکاروں کی کینسر کے باعث اموات بھی ہوچکی ہیں جبکہ اس وقت بھی کئی اداکار کینسر کے خطرناک مرض میں مبتلا ہوکر موت کے خلاف زندگی کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان اور اداکارہ سونالی بیندرے کے بعد اب یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے پسندیدہ اور مقبول ترین اداکار شاہد کپور بھی معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں جبکہ اس سے قبل یہ اطلاع بھی آئی تھی کہ رشی کپور بھی کینسر کا شکار ہیں اور اپنی والدہ کے انتقال کے وقت بھی وہ علاج کے لیے بیرون ملک مقیم تھے جس کی وجہ سے ان کی آخری رسومات میں بھی شریک نہ ہوسکے ۔ تاہم ان کی جانب سے اس امر کی تردید کی گئی تھی۔ اب تازہ ترین اطلاع پدماوت کے ہیرو شاہد کپور کے بارے میں ہے ’’’ٹائمز نائو‘ کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا اور دیگر بھارتی میڈیاپر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ اداکار شاہد کپور معدے کے کینسر (stomach cancer) میں مبتلا ہیں اور انہیں اسٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ، اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد شاہد کپور کے مداحوں کو بڑا دھچکا لگا اور انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا کیونکہ وہ نئی نسل میں خاصے پسند کیے جاتے ہیں اور کئی فلموں میں منفرد کردار ادا کرکے بڑے ایوارڈ ز بھی جیت چکے ہیں۔ ان کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی خبروں کو تقویت اس وقت ملی تھی جب پچھلے دنوں یہ خبر بھی چلی تھی کہ اداکار شاہد کپور فلم ’کبیر س کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سرجری کرانے دہلی روانہ ہوگئے ہیں اس خبر کے آنے کے بعد اُن کے کینسر کی خبر پورے بھارت میں پھیل گئی اور شاہد کپور کے مداح تشویش کا شکار ہوگئے ۔دوسری جانب شاہد کپورکے گھر والوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اور اُنہیں کینسر ہونے کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی بنیاد کیا ہے ؟ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتاہے ؟‘اگرچہ خود شاہد کپور نے ان خبروں کی تردید یا تصدیق تو نہیں کی تاہم حال میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں خوشگوار موسم کو انجوائے کرتے اچھے موڈ میں نظر آرہے ہیں اور وہ بالکل صحت مند نظر آتے ہیں۔بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلموں میں ’چھپ چھپ کے ، جب وی میٹ، پدماوت، حیدر، شاندار، موسم، اڑتا پنجاب، تیری میری کہانی، فدا، کمینے ، بدمعاش کمپنی اور دیگر میں اپنی اداکاری سے خود کو منوانے والے 37 سالہ خوبرو اداکار شاہد کپورکے بارے میں اگر کینسر کی اطلاعات درست ہیں تو یہ یقیناً ان کے مداحوں کے لیے تشویش کا باعث ہے تاہم بالی ووڈ کے حوالے سے یہ بات قدرے تشویش ناک ضرور کہی جاسکتی ہے کہ کینسر کا مرض بالی ووڈ اداکاروں کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اور یکے بعد دیگرے بھارتی فنکاروں کے اس خطرناک مرض کا شکار بننے کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔کینسر پھیلنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بالی ووڈ کے بیشتر اداکار شراب نوشی کی لت میں بری طرح مبتلا ہیں اور وہاں شراب نوشی کو اسٹیٹس سمبل تصور کیا جاتا ہے ۔ میناکماری اور ششی کپور کے کینسر کی وجہ بھی شراب نوشی کو قرار دیا جاتا تھا۔ اگرچہ شراب نوشی ہالی ووڈ کے اداکاروں کے لیے بھی عام بات ہے تاہم وہاں اسے صرف مشروب کی حیثیت حاصل ہے اور اسے لت نہیں بنایا جاتا تاہم بالی ووڈ میں کثرت شراب نوشی کو عیاشی اور دولت ظاہر کرنے کا ایک ذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔اس عادت کے باعث بالی ووڈ کے کئی اداکار کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور کئی فنکاروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

(114 بار دیکھا گیا)

تبصرے