Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرپشن پر سزائے موت ہو تو آبادی کم ہو جائے گی ، چیئرمین نیب

قومی نیوز پیر 10 دسمبر 2018
کرپشن پر سزائے موت ہو تو آبادی کم ہو جائے گی ، چیئرمین نیب

اسلام آباد۔۔۔۔چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن پر سزائے موت ہو تو آبادی کم ہو جائے گی، 95 ارب کہاں خرچ ہوئے یہ پوچھنا کون سی گستاخی ہوگئی، ڈکٹیشن لیں گے نہ انتقام، جن کے پاس پہلے موٹر سائیکل تھی اب دبئی میں ٹاور ہیں، نیب نے پوچھ لیا تو کون سا جرم کیا، جو کرے گا وہ بھگتے گا، یہ غیر اہم ہے کہ وہ وزیراعظم تھے یا وزیر اعلیٰ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ نیب کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، میرے نزدیک بدعنوانی پوری انسانیت پر حملہ ہے، کوئی معاشرہ بدعنوانی سے پاک ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔صدر مملکت نے کہا کہ قانون پر عمل نہ ہونے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے تاہم نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کیلئے پر امید ہیں۔ عارف علوی نے کہا کہ مجھے اسپتال میں کرپشن روکنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آنے والی نسلوں کیلئے بدعنوانی سے پاک معاشرے کا ایجنڈا اہم ہے، طویل عرصہ تک لوگوں میں کرپشن کے حوالے سے حساسیت پیدانہیں ہورہی تھی، مجھے خوشی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کی طویل جدوجہد میں میرا بھی ایک کرداررہا ہے۔

(502 بار دیکھا گیا)

تبصرے