Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

متحدہ کے 3 دھڑوں نےالگ الگ یوم شہداءمنایا

صابرعلی پیر 10 دسمبر 2018
متحدہ کے 3 دھڑوں نےالگ الگ یوم شہداءمنایا

کراچی۔۔۔۔ ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے شہیدوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے 9 دسمبر اتوار کو ایم کیوایم کے 3 دھڑوں کی جانب سے یوم شہداء کا دن الگ الگ منایا گیا‘ اس سلسلے میں ایم کیوایم( پاکستان) کی جانب سے عارضی مرکز بہادر آباد ‘ تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیوایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے پی آئی بی کالونی کے نظام الدین ہال‘ جبکہ ایم کیوایم (لندن) کی جانب سے جنا ح گرائونڈ عزیز آباد میں شہداء یادگار پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اعلان کیا گیا تھا‘ تاہم شہداء یادگار عزیز آباد فاتحہ خوانی کے لیے جانے والے کارکنوں اور شہیدوں کے لواحقین کو شہداء یاد گار جانے سے روک دیا گیااور استے میں بھی لاٹھی چارج کرکے انہیں منتشر ہونے پر مجبور کردیاگیا‘ اس موقع پر نوجوانوں ‘ بزرگوں‘ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی‘ بعدازاں پولیس نے متعدد شرکاء کو گرفتار کرلیا۔ کارکنوں پر لاٹھی چارج او رگرفتاریوں پر ایم کیوایم (لندن) کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے شدید مذمت کرتے ہوئے گرفتار شدگان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے‘ دوسری جانب بہادرآباد کے عارضی مرکز پر منعقد ہونے والے ایم کیوایم (پاکستان) کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ‘ میئرکراچی وسیم اختر ‘ رابطہ کمیٹی کے فیصل سبز واری اور دیگر نے خطاب کیا‘جبکہ ایم کیوایم کے اسیر ولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ وذمہ داران نے شرکت کی ‘ پی آئی بی کالونی کے نظام الدین ہال میں منعقد ہونے والے اجتمام میں ڈاکٹر فاروق ستار ‘اراکین تنظیم بحالی کمیٹی سلمان مجاہد بلوچ‘ نگہت شکیل ‘ کامران فاروقی ‘ کامران اختر ‘ نشاط ضیاء ‘ فیصل رفیق ‘ کاشف انجینئر ‘ اسلم بھٹو‘ اخلاق سوہنی‘ قمر عباس‘ ایم وسیم‘ جمال احمد ‘ لطیف پاشا‘ ستار انصاری اور دیگر نے شرکت کی۔

(417 بار دیکھا گیا)

تبصرے