Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی فلم ساز اشنا شاہ پر توجہ دینے لگے خاص

ویب ڈیسک اتوار 09 دسمبر 2018
بھارتی فلم ساز اشنا شاہ پر توجہ  دینے لگے خاص

اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ کا شمار پاکستان کی معروف شوبز شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ اب تک کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں ، جن میں میرے خوابوں کا دیا، شہر یاراں، رخسار، ہم تیرے گناہ گار سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ اشنا سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں اور ابھی ان کا ایک ڈرامہ بھی ایک نجی چینل پر چل رہا ہے۔ اداکارہ فلم ’’تیری میری لو اسٹوری‘‘ کے علاوہ ہارر فلم ’’مایا‘‘میں بھی کام کرچکی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ اوشنا شاہ نے کہا کہ ’’ تیری میری لو اسٹوری‘‘ رومانٹک اور تھرل فلم تھی جس میں ٹی وی اینکر ایشا کا رول ادا کیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں آنے والی مشکلات سے گھبرانے کی بجائے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے، اسی لیے وہ ہر بار کچھ نیا اور منفرد کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں۔ فلم میں کام کرنے کے سوال پر انھوں نے بتایا کہ موجودہ پاکستانی فلموں کا معیار اور باکس آفس پر اچھے رسپانس نے مجھ سمیت سبھی کی سوچ کو بدل کر رکھ دیا۔ ٹی وی کی طرح فلم میں بھی پڑھے لکھے لوگوں کے آنے سے ٹی وی اور فیشن کی معروف ماڈل و اداکارائیں فلم پروجیکٹس کا حصہ بن رہی ہیں۔ اسکرین پر فلم بینوں نے بھی اس تبدیلی کو قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف معیاری اور اچھا کام کرکے میں نے اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ گلیمرس کی دنیا میں رہنا ہر اداکارہ کی خواہش ہوتی ہے میری بھی تمنا ہے کہ چمک دمک کی دنیا کا حصہ بنی رہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر کمی ہے تو صرف خود اعتمادی کی ، ہماری نوجوان نسل ٹیلنٹ ہونے کے باوجود گمنامی کی زندگی گزار رہی ہے کیونکہ ٹیلنٹ اجاگر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اشنا شاہ نے کہا کہ فلم میں کام کرنے سے پہلے میں یہ سمجھتی تھی کہ یہ شعبہ بھی ٹی وی کی طرح ہی ہوگا اورمجھے زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا لیکن فلم اورٹی وی میں کام کا فرق بالکل زمین اورآسمان کے فرق کی طرح ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک بات پاکستانی فلموں کی ہے تواس وقت اچھی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں اورمجھے امید ہے کہ مستقبل میں بہترنتائج سامنے آئیں گے اوراپنے ملک میں پاکستانی فلموں کا طوطی بولنے لگے گا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آ ج ہماری نئی نسل مغربی کلچر کو اپنا کر فخر محسوس کرتی ہے اور کوئی بھی اپنی ثقافت کو اپنانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے مرکزی کردارسے زیادہ ایک ایسا جاندارکردارکرنے کا شوق ہے جس کو لوگ برسوں یاد رکھیں اوروہ کردار میری فنکارانہ صلاحیتوں کی عمدہ ضمانت بن سکے۔

(331 بار دیکھا گیا)

تبصرے