Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

اپنی ہر خوشی میں اچھے دوستوں کو رکھتی ہوں سنگ,صنم جنگ

اصم رحمانی اتوار 09 دسمبر 2018
اپنی ہر خوشی میں اچھے دوستوں کو رکھتی ہوں سنگ,صنم جنگ

صنم جنگ کا شمار پاکستان کی معروف شوبز شخصیت میں ہوتا ہے اور اب تک وہ کئی ہٹ ڈرامے بھی شائقین کو دے چکی ہیں۔ انہوں نے پلے چینل میں وی جے کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر اپنی اداکاری کی بدولت پے درپے کئی پراجیکٹ حاصل کرتی چلی گئیں۔ ان کے ڈراموں میں دل مضطر، الوداع، محبت صبح کا ستارہ سمیت دیگر پراجیکٹس شامل ہیں۔ تاہم اب صنم جنگ کئی سالوں سے ایک نجی چینل پر مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ تاہم اب انہوں نے اس شو کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپنے آخری شو کے دوران صنم جنگ نے بتایا کہ اس سے ان کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے شو کے دوران ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جو کہ اس پروگرام سے منسلک رہا ہے۔ تاہم اس دوران صنم جنگ جذباتی ہوگئیں اور اپنے تجربات اس حوالے سے شائقین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے آنسو ان کی آنکھوں سے چھلک پڑے۔ شو کے دوران موجود شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی جذباتی ہوگئی۔صنم جنگ نے کہا کہ ماڈلنگ کے بعد ٹی وی ڈرامہ میں کام کا تجربہ متاثر کن رہا ، فنکارانہ زندگی کی مصروفیات دوستوں سے دور کردیتی ہے ، ڈراموں میں کام کرنے کے لیے اچھے کردارکی ہر فنکارکو تلاش رہتی ہے، جاندار کردار اور فنکار کی عمدہ پرفارمنس اس کی ناظرین میں شناخت کا ذریعہ بن جاتی ہے، شو بز کی دنیا میں اب تعلیم یافتہ فنکاروں آمد کا سلسلہ بڑھ گیا ہے جو شوبز انڈسٹری کے روشن مستقبل کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’دل مضطر‘‘ میں میرے کام کو سراہا جانامیری عمدہ کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ فلموں میں ٹی وی فنکاروں کے کام کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فنکار کسی بھی شعبے میں کام کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اگر ٹی وی فنکاروں نے فلموں میں دلچسپی لی ہے تو یہ فلم انڈسٹری کے اچھا عمل ثابت ہوگا، ٹی وی فنکاروں کی فلموں کا فلمی شائقین کو بھی بے چینی سے انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر فلموں میں کام کرنے کے فی الحال حق میں نہیں ، ٹی وی ڈراموں میں بھی منتخب ڈراموں میں کام کرنے کے حق میں ہوں ، معیاری و جاندار اسکرپٹس اور اچھے کردار فنکاروں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مزید ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز ملی ہیں، فیشن انڈسٹری کا عروج پاکستانی معیشت کے لیے بھی اچھا سائن ہے۔صنم جھنگ نے مزید کہاکہ اب ہم بین الاقوامی سطح پر اس شعبے میں اپنی منفرد شناخت بنا رہے ہیں ، اس سے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز بھی دنیا بھر میں پہچانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا میرے پرستار چاہتے ہیں کہ مارننگ شوز کروں لیکن میری مصروفیات اس کی اجازت نہیں دیتی، ان کی خواہش کا احترام کرتی ہوں، و ہ سوشل میڈیا پر جس طرح میری کردارنگاری کو پسند کررہے ہیں ان سب کی مشکورہوں۔

(86 بار دیکھا گیا)

تبصرے