Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

33 ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری ،یاسر شاہ نے 82 سالہ ریکارڈ توڑدیا

ویب ڈیسک جمعرات 06 دسمبر 2018
33 ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری ،یاسر شاہ نے 82 سالہ ریکارڈ توڑدیا

ابوظہبی ۔۔۔۔ صرف 33 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کر کے 82 سالہ ریکارڈ توڑنے والے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اپنی کامیابی والدہ مرحومہ کے نام کر دی ہے۔صوابی سے تعلق رکھنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ یہ ریکارڈ توڑنے پر بہت خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ کرکٹ شروع کرتے وقت یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان کیلئے بھی کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی بہت خوشی ہے اور اسے میں اپنی محروم والدہ کے نام کرتا ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرلی، لیگ اسپنر نے یہ ہدف 33 ویں میچ میں عبور کرلیا جب کہ اس سے قبل آسٹریلوی کلیری گریمٹ نے 36ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔واضح رہے کہ کلیری گریمٹ کا یہ ریکارڈ 82سال سے نہیں ٹوٹ سکا تھا، اس لحاظ سے ٹاپ بولرز کی فہرست میں روی چندرن ایشون37، ڈینس للی اور وقار یونس38،38 میچز میں 200وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، تاہم اب یاسر شاہ نے ٹاپ پر جگہ بنالی

(62 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں