Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

نفسیاتی مریض ہائی ٹینشن لا ئن پر چڑھ گیا

ویب ڈیسک جمعرات 06 دسمبر 2018
نفسیاتی مریض ہائی ٹینشن لا ئن پر چڑھ گیا

کراچی ۔۔۔۔کورنگی چمڑا چورنگی سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لا ئن پر چڑھنے والے شخص کو پولیس اور فائر بریگیڈ نے 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد باحفاظت اتار لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نفسیاتی معلوم ہوتا ہے اس کی موٹر سائیکل سے منشیات بھی ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن پر بدھ کی سہ پہر تقریباً ایک بجے ایک شہری اچانک اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے اوپر چڑھ گیا، جس پر موقع پر موجود شہریوں نے دیکھ کر اس کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ نیچے نہیں آیا اور اوپر جاکر بیٹھ گیا، واقعے کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور سڑک پر ٹریفک جام ہو گیا جبکہ پولیس اور دیگر اداروں کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور شہری کو نیچے آنے کے لیے کہتے رہے تاہم وہ نیچے نہیں آیا، جس کے بعد علاقائی کونسلر بھی موقع پر پہنچ گئے اور شہری کو نیچے آنے کی درخواست کی‘تاہم وہ نیچے نہیں آیا اور اس نے اوپر سے اپنا موبائل فون نمبر نیچے پھینک دیا، جس پر بات کی گئی تو اس نے عجیب و غریب مطالبات شروع کردیئے‘ ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے بتایا کہ صورتحال کو بگڑتا دیکھ کر محکمہ فائربریگیڈ سے رابطہ کیا گیا اور فوری اسنارکل بھی منگوائی گئی جس کے بعد تقریباً 5گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شہری کو باحفاظت زمین پر اتار لیاگیا، انہوں نے کہا کہ شہری اوپر سے تاروں پر کود کر خودکشی کی دھمکی دے رہا تھا جس کی وجہ سے نہایت ہی احتیاط سے کام کیا گیا ‘انہوں نے مزید کہا کہ شہری کی شناخت شاکر کے نام سے کی گئی جو کہ شاہ فیصل کالونی کا رہائشی ہے اور کورنگی صنعتی ایریا میں قائم ایک فیکٹری میں ملازمت بھی کرتا ہے جبکہ اس کی موٹر سائیکل سے منشیات بھی ملی ہے جس کی وجہ سے اندازہ ہو ا کہ شہری نشے کا بھی عادی ہے، پولیس نے بتایا کہ شہری کو اتارکر ضلعی انتظامیہ کے دفتر منتقل کیا گیا ہے۔

(47 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں