Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

ڈالر مزید مہنگا ، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

ویب ڈیسک جمعرات 06 دسمبر 2018
ڈالر مزید مہنگا ، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی۔۔۔۔۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی بعد پھرمندی، کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کم ہو گیا‘مندی کے باعث سرمایہ کاری کی مالیت 50 ارب 99 کروڑ روپے کم ہوگئی‘کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 29.48 فیصدکم اور 59.49 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹ بدھ کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 90پیسے اور قیمت فروخت میں 80 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 50پیسے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب بینکنگ‘ توانائی‘کیمیکلز‘ سیمنٹ اور دیگرسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39607 پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا‘تاہم وزیر خزانہ کو عہدے سے الگ کرنے کی خبر پھیلنے اورملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ‘جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38718 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم ایک بار پھر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافق بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی ۔جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس کی39300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔دریں اثناء فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 90 پیسے اور قیمت فروخت میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا‘ جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 137.65 روپے سے بڑھ کر 138.55 روپے اورقیمت فروخت 137.85 روپے سے بڑھ کر 138.65 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

(67 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں