Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

پاکستان اور تھائی لینڈکی دوستی قدیم ہے‘ قونصل جنرل کراچی

صابر علی جمعرات 06 دسمبر 2018
پاکستان اور تھائی لینڈکی دوستی قدیم ہے‘ قونصل جنرل کراچی

کراچی۔۔۔۔رائل تھائی قونصلیٹ کراچی کے قونصل جنرل مسٹرٹھاٹری چاﺅچٹا نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ دوستی اور محبت کے قدیم رشتے میں بندھے ہوئے ہیں دونوں ممالک کا یہ تعلق 1951سے قائم ہے اور آج دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تجارت کررہے ہیں اور دونوں کی درآمدت اور برآمدات سیکڑوں ملین ڈالر سے زائد ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ہوٹل پرل کانٹی نینٹل میں تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پر اپنی جانب سے دی گئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزراءمکیش چاﺅلہ اور تیمور تالپور نے وزیر اعلیٰ سندھ کے نمائندے کے طور پر خصوصی شرکت کی

تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب کے شرکاء پاکستان اور تھائی لینڈ کے قومی ترانوں کے احترام میں کھڑے ہیں

تھائی لینڈ کے قونصل جنرل مسٹرٹھاٹھری چاﺅچٹانے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سے ہر سال 80ہزار پاکستانی سیر و تفریح کی غرض سے تھائی لینڈ جاتے ہیں اور اس سال یہ تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ دوستی کے مضبوط رشتے کے ساتھ ایک دوسرے سے تجارت میں بھی بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں پاکستان کی متعدد اشیاءتھائی لینڈ اور تھائی لینڈ کی اشیاءپاکستان میں متعدد اشیاءپسند کی جاتی ہیں صوبائی وزیر آئی ٹی تیمور تالپور نے اس موقع پر تھائی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں پاکستان اور تھائی لینڈ کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی ہے ہم چاہتے ہیں کہ تھائی لینڈ سے بھی ان دونوں شعبوں میں تعاون و اشتراک سے کام کررہے ہیں

تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پر ہوٹل پرل کانٹی نینٹل میں منعقدہ تقریب سے تھائی قونصل جنرل مسٹر ٹھاٹھری چاﺅچٹاشرکاءسے خطاب کررہے ہیں

تقریب میں ڈپٹی قونصل تھائی قونصلیٹ کراچی اپیپان تھائی ایئرویز کے جنرل منیجر کناکورن ، ڈائریکٹر پروٹوکول تھائی قونصلیٹ مبین انصاری ، پاک تھائی بزنس کونسل کے چیئرمین عارف سلیمان، سابق سینٹر عبدالحسیب خان، مجید عزیز، یحییٰ پولانی، تھائی ایئر ویز پاکستان کے مارکیٹنگ اور ایڈمنسٹریشن منیجر راشد صدیقی، وسیم وہرہ ، محمد شعیب ، سوگو گروپ کے عبدالخالق جعفرانی، ایران کے قونصل احمد محمدی سمیت انڈونیشیاء، ملائیشیا ، بحرین، متحدہ عرب ، امارات، قطر ، ترکی، ویت نام اور دیگر ممالک کے سفارتی نمائندوں اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تھائی قونصل جنرل مسٹر ٹھاٹھری چاﺅچٹا کے ہمراہ قومی اخبار کے چیف رپورٹر صابر علی، عرفان ساگر ، سابق سینیٹر عبدالحسیب خان، سینئر صحافی ایوب جان سرہندی اور دیگر کا گروپ فوٹو

تھائی پھل ، تھائی کھانے اور تھائی سوپ توجہ کا مرکز‘سوئیٹ ڈشز کوبھی پسند کیاگیا

کراچی۔۔۔۔۔ رائل تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پر ہوٹل پرل کانٹی نینٹل میں منعقدہ تقریب میں تھائی لینڈ کے پھل ، تھائی کھانے اور تھائی سوپ خصوصی طور پر مہمانوں کو پیش کیا گیا مہمانوں نے تھائی لینڈ کے مقبول پھل انناس اور تھائی سوپ سمیت تھائی سوئیٹ ڈشز کو پسند کیا تقریب میں آنے والوں کا استقبال کرنے کیلئے تھائی قونصل جنرل‘ ڈپٹی قونصل جنرل اور ڈائریکٹر پروٹوکول مبین انصاری خصوصی طور پر دروازے پر موجود تھے، تقریب میں خصوصاً کراچی میں رہائش پذیر تھائی مسلمان فیملیز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی مسلمان تھائی باشندوں نے ٹوپی اور اسلامی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

(241 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں