Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ناقص کارکردگی پر اسد عمر کی وزارت خطرےمیں

صابر علی جمعرات 06 دسمبر 2018
ناقص کارکردگی پر اسد عمر کی وزارت خطرےمیں

کراچی۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی وزارت خطرے میں پڑ گئی ہے اور خدشہ ہر کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ دنوں میں اسد عمر سے وزارت لے کر کسی اور کو دے سکتے ہیں۔ جس کے لیے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر اور ڈاکٹر عشرت حسین کے نام لیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی میں وزیرخزانہ اسد عمر سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بن رہے ہیںاور کہا جارہا ہے کہ 100 روز ہ اقتدار میں وزیر خزانہ اسد عمر انتہائی ناقص کارکردگی کے طورپر سامنے آئے ہیں۔ 100 روز میں ملک کی معاشی پالیسیوں اور اقدامات خصوصاً پیٹرولیم مصنوعات‘بجلی‘ گیس کے نرخوں میں اضافہ سمیت روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کو وزیر خزانہ اسد عمر کی ناقص کارکردگی قرار دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ جہاں سیاسی اور عوامی حلقے اسد عمر پر تنقید کررہے ہیں۔ وہیں پی ٹی آئی کے حلقے بھی اسدعمر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی کے طاقتور ترین رہنما جہانگیر ترین سے ان کے اختلافات کی خبریں بھی عام ہیں۔ تاہم حکومتی حلقے اس حوالے سے تمام اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے اسد عمر کی تبدیلی کی تردید بھی کررہے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے آئندہ دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

(60 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں