Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

نئی موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگیں گے،سمری ارسال

ویب ڈیسک جمعرات 06 دسمبر 2018
نئی موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگیں گے،سمری ارسال

کراچی۔۔۔۔۔ سندھ حکومت نے موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی‘ رجسٹریشن کے وقت موٹر سائیکل میں ٹریکر لگانا لازمی اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کو قانون پر عملدرآمد کا پابند بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ موٹر سائیکل ساز کمپنیوں کے لئے بھی موٹر سائیکل میں ٹریکر لگانا لازمی قرار دینے کی سفارش کردی گئی‘ سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قانون پاس کرانے کی تیاری شروع ہوگئی‘ حکومت سندھ نے دہشت گردی‘ اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں موٹر سائیکل کے بڑھتے استعمال کی پیش نظر موٹر سائیکل میں ٹریکر لگانے کے لئے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوبھجوائی گئی سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ نئی موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگوانے کے احکام جاری کئے جائیں اور ٹریکر کے بغیر موٹر سائیکل کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی جائے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں 50 لاکھ اور صرف کراچی میں 30 لاکھ موٹر سائیکلیں سڑکوں پر ہیں اور ہر سال 7 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کے چھیننے اور چوری کے باعث ان میں ٹریکر لگانا ضروری ہے جبکہ 95 فیصد اسٹریٹ کرائمز میں موٹر سائیکلیں استعمال ہوتی ہیں‘ لہٰذا دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت کاروں کی طرح ہر موٹر سائیکل میں ٹریکر نصب کرنے کی قانون سازی کرے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سینکڑوں جرائم سمیت بم د ھماکوں اور خودکش حملوں میں بھی موٹر سائیکل کا استعمال کیا جاتا ہے‘ موجودہ حالات میں رجسٹریشن کے وقت موٹر سائیکل میں ٹریکر لگانا لازمی قرار دیا جائے اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کو قانون پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ کو ارسال کردہ سمری میں موٹر سائیکل ساز کمپنیوں کے لئے بھی موٹر سائیکل میں ٹریکر لگانا لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

(60 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں