Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

زرداری کی آزادی ختم ، پگڑی باندھ لی ، جیل جانے والے ہیں،شیخ رشید

ویب ڈیسک جمعرات 06 دسمبر 2018
زرداری کی آزادی ختم ، پگڑی باندھ لی ، جیل جانے والے ہیں،شیخ رشید

لاہور ۔۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جیل جانے لگتا ہے تو سندھی پگڑی پہن لیتا ہے ، اسپتال جانا ہو تو کھونٹی پکڑ لیتا ہے جب صدر بننا ہو تو سوٹ پہن لیتا ہے ، ریلو ے اسپتال راولپنڈی میں نئی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے ہی سی پیک کو کامیابی ملے گی ،بلوچستان اورکوئٹہ سے کراچی کے لئے جلد 2 نئی ٹر ینیں چلائیں گے ،ریلوے اسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ، ریلوے ٹریک کی بہتری کیلئے بھرتیاں کی جائیں گی ، انتخا بات وزیراعظم کا حق ہے 3 سال بعد بھی کرا ئے جاسکتے ہیں ،ڈاکوئوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔دریں اثناء وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ سے بینک اکائونٹس کی معلومات کا معاہدہ ہوگیا۔ آصف زرداری کا کیس دوبارہ کھولا جاسکتا ہے جبکہ نواز شریف کے خلاف وی وی آئی پی طیارے کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ سوئٹزر لینڈ نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی توثیق کردی ہے جس کے تحت حکومت پاکستان کو سوئس بینکوں کی تفصیلات حاصل ہوسکیں گی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نہ تو سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ڈیل کرے گی نہ انہیں ڈھیل دے گی‘جب ان کی دال نہیں گلی تو مایوسی کے عالم میں وزیراعظم کے متعلق یہ کہنے لگے کہ انہیں لایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کے انہوں نے یہاں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جب آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے لئے حالات سخت ہونا شروع ہوگئے تو انہوں نے بولنا شروع کردیا ہے۔ ماڈل ایان علی ان کے خلاف گواہی دینے کو تیار ہوگئی تو انہیں فکر پڑگئی ہے اور اس لئے عمران اور پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دینے لگے ہیں۔ عدالتیں، نیب اور تحقیقاتی ادارے جو بھی اقدام تجویز کریں گے حکومت ان پر عمل درآمد کرے گی۔ اومنی گروپ کی مثال سامنے ہے۔چھیما نائی، دلبر قصائی،مودا حلوائی اور پپو نانبائی کے اکاوئنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں اسی طرح فریال تالپور کے ڈرائیور سموں کے اکاوئنٹس سے بھی 7 ارب نکل آئے ہیں‘ اس طرح کے سیکڑوں حساب کتاب نکل رہے ہیں جو انہی کے کھاتے میں جانے ہیںاور ان سے مکمل پوچھ گچھ ہونی ہے۔

(48 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں