Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

بل گیٹس ،عمران کی دعوت پر دورہ پاکستان کے لئے تیار

ویب ڈیسک جمعرات 06 دسمبر 2018
بل گیٹس ،عمران کی دعوت پر دورہ پاکستان کے لئے تیار

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا‘ جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا‘ جبکہ بل گیٹس نے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔ وزیر اعظم نے بل گیٹس کی جانب سے سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔۔ انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر بل گیٹس نے وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ کال کے دوران وزیراعظم کے پولیو معاون بابر عطا بھی موجود تھے۔ پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ بل گیٹس اپنی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ دو نوں رہنما ئوں نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

(47 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں