Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

باکمال کاریگر ، چھتری کی قیمت لاکھوں میں، گاہک پھر بھی خریدنے کو تیار

ویب ڈیسک جمعرات 06 دسمبر 2018
باکمال کاریگر ، چھتری کی قیمت لاکھوں میں، گاہک پھر بھی خریدنے کو تیار

نیپلز ۔۔۔ چھتری کا مستری ،وہ بھی ایسا باکمال کہ مہنگی اشیاء مول لینے کے باوجود گاہک کونہ آئے ملال، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 75 سال سے چھتریاں تخلیق کرنے کے باوجود 87 سالہ ماریو تیلاریکو کا اس شعبہ میں سکہ رائج ہے جس کا خاندان گزشتہ چار پشتوں سے اسی باکمال صناعی سے وابستہ ہے۔ماریو نے اب اپنے بھتیجے کو اپنا جانشین چن لیا ہے ۔نوجوان کا کہنا ہے کہ بوڑھے چاچا سے فن سیکھنے کا عمل بھی ایک سحر جیسا ہے جہاں صدیوں سے مروجہ طریقہ کار کے مطابق چھتری کسی مشین کے بغیر مکمل دیسی طریقے سے تیار کرلی جاتی ہے ۔انتہائی بہترین میٹیریل کا انتخاب کرکے چھتری کو تنکا تنکا کرکے جوڑا جاتاہے۔ایک عدد چھتری کی تیاری میں ہی کم از کم پانچ ماہ لگ جاتے ہیں ،جس کے لئے انتخاب گئی خصوصی لکڑی کو مخصوص طریقے سے کستے ہوئے کئی ماہ تک ایسی پوزیشنز میں رکھا جاتا ہے کہ ان لکڑیوں میں خم آجائے۔باکمال کاریگر کا کہنا ہے کہ اس طویل اور صبر آزما کام کے باجود ان چھتریوں کی خریداریوں کے لئے کبھی کم ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔ماریو کی طرح نوجوان بھتیجے کو بھی اپنے کام سے پیار ہوگیا ہے۔دونوں مل کر جو چھتریا ں گانٹھ لیتے ہیں اس کے عوض 10 ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپے تک کے دام کھرے کرلیتے ہیں ۔

(58 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں