Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

90 دن کی جنگ بندی ،امریکہ اور چین کا تجارتی جنگ میں وقفے کا اعلان

ویب ڈیسک بدھ 05 دسمبر 2018
90 دن کی جنگ بندی ،امریکہ اور چین کا تجارتی جنگ میں وقفے کا اعلان

بیونس آئرس ۔۔۔ ارجنٹائن میں جاری جی 20 سمٹ کے دوران دنیا کی دونوں بڑی معشتوں نے عارضی معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے ،چین کے حکام کا میڈیا میں آنے والا موقف ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے جن امور پر اتفاق ہواہے ان پر وہ جلد از جلد عملدرآمد کے لئے پر اعتماد ہیں ۔لیکنجن پر بات ہوئی،وہ امور کیا کیا ہیں ، حکا م نے یہ نہیں بتایا۔یاد رہے کہ جاری تجارتی جنگ میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی اشیاء پر اب تک اربوں ڈالر کی ڈیوٹیاں عائد کرچکے ہیں ۔لب لباب تو یہ سمجھ آتا ہے کہ نئی ڈیوٹیاں لگانے کے لئے 90 دن تک دونوں پہلوان اپنے اپنے اکھاڑے میں دم لیں گے اور پھر نئے پینتروں کے ساتھ اکھاڑے میں اتریں گے۔عالمی اقتصادی ماہرین کی جانب سے خدشات کے برخلاف دونوں معیشتوں نے بظاہر تو درست سمت میں پیش رفت کی ہے،تاہم فیصلے پر استقامت سے ہی اس کی افادیت حاصل ہوسکے گی۔

(54 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں