Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ناخنوں کی مضبوطی اور خوبصورتی

ویب ڈیسک بدھ 05 دسمبر 2018
ناخنوں کی مضبوطی اور خوبصورتی

گھروں میں کام کرنے کے دوران خواتین کو اکثر اس بات پر شکایت ہوتی ہے کہ ان کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں ناخن کھانے کی عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ناخن نہیں بڑھتے اور ان کی نشوونما بھی متاثر ہوتی ہے ناخن کو مضبوط کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب ناخن لمبے ہونے لگیں تو انہیں لیموں کے رس میں ڈبودیں اس طرح ناخن مضبوط ہوجائیں گے اور ٹوٹیں گے بھی نہیں۔
مصنوعی ناخن کیسے اُتاریں : مصنوعی ناخنوں کو اتارنے میں کافی مشکل ہوتی ہے اس کے لئے ایک انتہائی سادہ اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں کوالٹا کرکے مصنوعی اور قدرتی ناخنوں کے درمیان ا سپرٹ یا پٹرولیم کا ایک قطرہ ڈال کر مصنوعی ناخن کا کنارہ پکڑکر آہستہ سے اتارلیں۔ ناخنوں کی خراب رنگت کے لئے : اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ناخنوں کی رنگت خراب ہورہی ہے تو آپ کو چاہیے کہ ایک چمچہ لیموں کا عرق ایک گرم پیالہ پانی یا بھینس کے گرم دودھ کو ملاکر اس میں ناخن دھوئیں اس سے ناخنوں کی رنگت خوبصورت اور داغ ختم ہوجائیں گے۔ صبح اٹھ کر لیموں یا نارنگی کا رس پینے سے ناخن دلکش ہوجاتے ہیں ناخنوں کو چمکدار بنانے کے لئے ان پر لہسن چھیل کر یالیموں کا رس لگانے چاہیے اس سے ناخنوں پر مفید نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ہاتھوں کا میک اپ:آپ کے خوبصورت ہاتھ آپ کی دلکشی اور جاذبیت میں چار چاند لگاتے ہیں لیکن ہاتھ کس طرح خوبصورت بنائے جائیںاس سوال کا جواب مندرجہ ذیل سطور میں پیش کیا جاتا ہے
گھریلوکام کاج یعنی سبزی کاٹنے برتن اور کپڑے دھوتے وقت ربڑ کے باریک دستانے پہننے نہ بھولیں۔جتنی بار اپنے ہاتھ دھوئیں اتنی ہی بار اپنے ہاتھوں پر کریم یا لوشن لگائیں۔
اپنے پاس نیل فائل(ناخنوں کی ریتی)ضرور رکھیںہر روز اپنے ناخن صاف کریں۔ہر روز چند لمحوں کے لیے اپنے ہاتھ اوپر اٹھائیں اور انگلیوں کی نوک سے ہتھیلی کی طرف ہاتھوں پر مساج کریں اگر کام کاج کی وجہ سے آپ کے ہاتھ سخت ہوگئے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے اپنے ہاتھ صابن اور نیم گرم پانی سے دھوئیںہاتھوں پر کولڈ کریم ملیں اور بعد میں سوتی دستانے پہن کر سو جائیںصبح اٹھ کر آپ اس اس عمل کے بہترین نتائج کا علم ہوجائے گا۔اگر آپ کے ہاتھوں کی جلد سیاہ پڑگئی ہے تو رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں پر لیموں ملیںہاتھوں کو گورا کرنے کے لیے لیموں کا رس اکسیر ہے۔ہاتھوں کی جلد کے بعد ناخنوں پر خاص توجہ دینی چاہیے ناخنوں کا پرانا پالش اتار دیں اور ایمری بورڈ سے ناخن بنائیںنیل فائل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فائل کو ناخن کی اطراف سے مرکز کی طرف حرکت دیںاگر فائل کو آرے کی طرح آگے پیچھے چلایا جائے تو ناخن ہموار ہوجاتے ہیں،ناخنوں کے گرد سفید جھلی سی بن جاتی ہے ناخنوں کی صفائی اور میک اپ کے لیے اس جھلی کو دور کرنا ضروری ہے اسے کیوٹیکل لوشن یا کریم سے دور کیا جاتا ہے کیوٹیکل لوشن کو روئی کے پھاہے کے ساتھ ناخنوں کے ارد گرد چمڑی پر لگائیں تاکہ جلد نرم ہوجائے کسی لکڑی کے تنکے کے ارد گردروئی لپیٹیںاسے کیوٹیکل ریمووریا لوشن میں بھگوئیں اور جھلی صاف کردیں،اب اپنے ہاتھ صابن والے نیم گرم پانی میں بھگودیںاس کے بعد ہاتھ تولیے یا ٹشو پیپر سے خشک کریں۔ناخنوں کے اردگرد کی جلد اچھی طرح صاف کریںاپنے ہاتھوں پر ہینڈ لوشن لگائیںمساج کریں ناخنوں کی فالتو چکناہٹ کو نیل پالش ریموور جسے اچھی طرح صاف کردیںذرا سی چکناہٹ بھی نہ رہ جائے مساج ہلکے ہاتھوں سے کرنا چاہیے،بہتر ہے کے نیل پالش لگانے سے پہلے آپ ناخنوں پر بیس کوٹ لگائیںاس سے ناخنوں کی حفاظت ہوتی ہیں اور وہ مضبوظ ہوتے ہیں،اب پالش لگانا شروع کریں۔پالش لگاتے وقت برش کو تین چار جنبشیں دیں،یعنی ایک بار درمیان میں نیل پالش لگائیں اور بعدمیں دونوں طرف لگائیںنیل پالش کو سوکھنے دیںاب دوسرا کوٹ کریںنیل پالش لگانے کا بہترین وقت رات کا ہے سونے سے پہلے نیل پالش لگائیں تو وہ صبح تک اچھی طرح سیٹ ہوجاتی ہے۔

(41 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں