Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

روفی انعم کے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ نکاح نامہ بنا

وسیم خان بدھ 05 دسمبر 2018
روفی انعم کے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ نکاح نامہ بنا

کراچی اسٹیج کی معروف اداکارہ روفی انعم گزشتہ 20سالوں سے مسلسل کراچی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں عمر شریف، سکندر صنم، رئوف لالہ، شکیل صدیقی کے ہمراہ متعدد سپرہٹ ڈرامے ان کے فنی کیریڈٹ پر موجود ہیں جبکہ لاہور کی چند فلموں میں بھی روفی انعم نے کما کیا گزشتہ دنوں روفی انعم نے ایک بیان دیا کہ وہ اب شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کررہی ہیں اور اپنی ساری توجہ ازوادجی زندگی پر دینگی، روفی انعم کے اس بیان میں ان کی حریف اداکارائیں توبے حد خوش ہیں تاہم کراچی اسٹیج کے سنجیدہ حلقوں میں اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا کیونکہ روفی انعم کا شمار موجودہ دور کی بہترین پرفارمز کے طور پر کیا جاتا ہے اچانک شوبز چھوڑنے کی وجہ جو سامنے آئی ہے وہ روفی انعم کا 2015میں حنیف نامی شخص سے کیا گیا نکاح نامہ منظر عام پرآنا ہے کیونکہ چار سالوں سے روفی انعم کے نکاح نامہ کے حوالے سے شوبز کی دنیا بے خبر تھی اور نہ ہی کبھی روفی انعم کی جانب سے اپنے نکاح نامہ کے حوالے سے کوئی خبر اخبارات میں آئی 2018روفی انعم کیلئے بے حد لکی سال کہا جاسکتا ہے نکاح نامہ کے منظر عام سے آنے سے قبل ایم ٹی اے فلمز پروڈکشن کی جانب سے ایک شاندار تاریخی سالگرہ منائی گئی تھی، اور اسی سال ان کی جشن تاج پوشی بھی کی گئی تھی جس میں لاہور سے بھی فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا وہ بھی ایم ٹی اے فلمز پروڈکشن کی جانب سے کی گئی 2018 میں روفی انعم نے متعدد اسٹیج ڈراموں کی ڈائریکشن کے فرائض بھی انجام دیئے اور ان ڈراموں میں بطور اداکارہ بھی پرفارم کیا یہ ڈرامے بھی ایم ٹی اے فلمز پروڈکشن کی جانب سے پروڈیوس کیئے گئے ہیں، کہ ایم ٹی اے فلمز پروڈکشن پوری طرح روفی انعم پر مہربان تھا اور روفی انعم کو ہدایت کارہ بنانے میں بھی اسی ادارے کی کاوشیں ہیں ورنہ تو روفی انعم عرصے دراز سے اداکارہ کے طور پر کام کرہی تھیں کبھی نہ کسی پروڈیوسر نے ہدایت کارہ کے طور پر سائن کیا اور نہ ہی ان کی تاج پوشی اور سالگرہ منائی گئی اور نہ ہی خود سے روفی انعم کو اپنے ہدیات کارہ بننے کا خیال آیا روفی انعم 2018 سے ایم ٹی اے فلمز پروڈکن سے وابستہ تھیں عید اور بکرہ عید سے لے کر عام دنوں میں اسٹیج کیئے گئے ڈراموں میں کام کیا اور ڈراموں کی ڈائریکشن بھی دی اس اعتبار سے سال 2018روفی انعم کیلئے فنکارانہ صلاحیتوں اور کامیابیوں کے لحاظ سے بہت یادگار ثابت ہوا وہیں یہ سال ان کیلئے پریشانی کا باعث بھی بنا سال کی آخری سہہ ماہی میں روفی انعم کا 2015میں کیا گیا نکاح نامہ اچانک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بارے میں روفی انعم نے کہا کہ ہاں میں نکاح کیا ہے نکاح کرنا جائز ہے کوئی جرم نہیں ہے اور چند روز بعد ہی روفی انعم کی جانب سے شوبز چھوڑنے کا بیان بھی سامنے آگیا جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے کیا شادی شدہ اور نکاح یافتہ فنکار شوبز سے وابستہ نہیں ہیں بالکل ہیں اور کام بھی کررہے ہیں، شوبز چھوڑنے کی وجہ روفی انعم کی جانب سے یہ بتائی گئی کہ وہ اب ساری توجہ اپنی ازدواجی زندگی پر دین گی اسی وجہ سے وہ کنارہ کشی اختیار کررہی ہیں، مگر اصل وجہ شوبز کے حلقوں میں جو گردش کررہی ہے وہ ان کا نکاح نامہ منظر عام پر آنا ہی ہے یہ نکاح نامہ جس کو روفی انعم نے چار سال سے شوبز کے لوگوں سے چھپایا رکھا تھا وہ اچانک سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس سے روفی انعم کے فنی کیرئیر کو دھچکا لگا اور وہ خاصی اپ سیٹ بھی ہوئیں اور اسی وجہ سے انہوں نے مکمل طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا جذباتی اعلان کردیا تاہم روفی انعم کا یہ اپنا ذاتی فیصلہ ہے جس طرح انہوں نے نکاح کیا وہ بھی ان کا ذاتی فعال تھا مگر شوبز حلقوں میں ان کے اس حالیہ بیان سے خاصا تعجب کیا گیا شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی روفی انعم اپنے بیان پر عمل کرتی ہیں اور مکمل طور پر شوبز کی دنیا سے علیحدگی اختیار کرلیتی ہیں تو یقینا کراچی اسٹیج ایک با صلاحیت اداکارہ سے محروم ہو جائیگا جہاں پہلے ہی اچھے فنکاروں کی کمی ہے یہاں روفی انعم کی غیر موجودگی کراچی اسٹیج کے ڈراموں پر اثر انداز ہوگی روفی انعم کو اس بارے میںپھر سے سنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے یا پھر یہ سمجھ لیا جائے کہ اب روفی انعم کافنی کیرئیر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

 

(86 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں