Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جلد نکھاریں حسن کو سواریں

امبرین فاطمہ بدھ 05 دسمبر 2018
جلد نکھاریں حسن کو سواریں

دنیا بھر میں کاسمیٹکس کی صنعتی پیداوار میں افزائش کے لئے تازہ پھلوں اور دیگر اشیاء کے اشتراک سے تجدید اور تخلیق نو کی جاتی ہے آپ اکثر وبیشتر اسٹرابیری خوبانی دودھ ناریل کے تیل ہلدی لیموں اور ملتانی مٹی کا قدرتی حالت میں بھی بنا کر ماسک لگاتی ہوں گی یا چہرے کی گہرائی تک صفائی کرتی ہوں گی۔آپ نے ان غذاؤں کے شاندار نتائج بھی دیکھے ہوں گے۔
چہرہ چند ہی ساعتوں میں نکھر سا جاتا ہے آپ سے اکثر اپنا آپ پہچانا نہیں جاتاکا سمیٹکس کی صنعتی پیداوار یت میں بھی ان جیسی متعدد غذاؤں کے عرقیات اور تراشے شامل کرکے مختلف کریمیں ،ماسک ،لوشنز ،اور فلرز کے علاوہ سیر مز متعارف کرائے ہیں جن کی حیثیت اصل غذا کے ساتھ ساتھ گویا وٹامنز جیسی اختیار کر چکی ہے۔
وٹامنز ،نامیاتی مرکبات کے کسی گروپ میں سے اس خفیف مقدار کو کہاجاتا ہے جو بہت سے زندہ عضویات کو صحت مند رکھنے اور انہیں پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہوتی ہے ذیل میں ہم چند ایسی ہی حیاتین آمیز اشیاء کا تعارفی جائزہ پیش کررہے ہیں۔یہ جان لیجئے کہ چہرے اور دیگر جسمانی اعضاء کی بیرونی کشش وجاذبیت اجا گر کرنے کے لئے محض کاسمیٹکس کا استعمال کیا جانا کافی نہیں ہوتاآپ کو نکھار برقرار رکھنے کے لئے کیمیائی اشکال کی چند پراڈکٹس بھی درکار ہوتی ہیں۔غذاؤں میں Probioticsکا استعمال انہیں قابل ہضم بناتا ہے۔بچوں میں اسہال بڑوں میں دوران خون رواں رکھنے اعصابی نظام کی فعالیت افسردگی پژ مردگی دماغی کمزوری اور یادداشت بہتر بنانے کے لئے مفید ہوتا ہے
خوبانی کے ساتھ تجدید کے کیمیائی عمل کے بعد اس میں موجود قدرتی وٹامن اے جلد کے بیرونی نقصانات جلدی امراض اور جلد کی سیاہی دور کرنے کے لئے مفید ترین کلینزنگ ملک ہے وٹامن اے کے علاوہ اس میں ای کے سی بھی موجود ہیں علاوہ ازیں چند اہم معدنیات پوٹا شیئم میگنیز میکنیشیئم اور فاسفورس کے ساتھ ساتھ فائبر اور فلیونائیڈ ز بھی ہیں اگر آپ اب تک کولڈ کریم یا پیٹرولیم جیلی سے میک اپ اتارتی رہتی ہیں تو اب یہ سلسلہ ترک کیجئے اور چہرے کی گہرائی تک صفائی کے لئے کلینزنگ ملک ہی استعمال کریں تا کہ چہرے کو وٹامنز کا یہ خزانہ بھی مل جائے۔کدو صحت افزاء سبزی ہے اس میں فائبر اور وٹامن سی کے علاوہ پوٹا شیئم کی وسیع تر مقدار موجود ہے یہ ہائی بلڈ پریشر میں مفید ہے اس میں بیٹا کیروٹین کی وجہ سے جلد کو دھوپ سے پہنچنے والے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جانا ممکن ہے یہ نیچرل فیس ماسک بھی ہے آپ چاہیں تو انڈے کی سفیدی سے ملا کر لگا لیں یا کدو کا ایک ٹکڑاابٹن کی مانند جلد پر رگڑ ا جائے تو مردہ خلیات جڑ جائیں گے۔
حسن کی افزائش کے لئے کو کو بٹر اور اس کے بیج کیمیائی شکل میں سفوف بنا کر بیوٹی پراڈکٹس بنائی جاتی ہیںیادرہے کہ کو کو کابیج اور چکنائی مٹھائیوں میں بھی شامل کئے جاتے ہیںچاکلیٹ اینٹی آکسیڈ نٹ ہے یہ جلد کو جواں تر اور تروتازہ رکھنے میں بے حد فعال جزو ہے۔جلد کے خلیوں کو تقویت دیتا ہے اگر آپ تازہ حالت میں کوکو بینز خوراک کا حصہ بناتی ہیں تو یہ بھی سودمند ہے۔اگر سفوف بنا کر تیار کیمیائی بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر استعمال کرتی ہیں تو یہ بھی بیرونی سطح پر حیرت انگیز تاثر بحال کر دے گا۔
تیز دھوپ سے پہنچنے والے نقصانات جلد کی بے رونقی جلد کے خلیوں کی کمزوری دور کرنے اور ڈھلکی ہوئی جلد کو کسنے کے لئے بہترین ماسک ہے۔

(109 بار دیکھا گیا)

تبصرے