Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تمباکووسگریٹ نوشی پر ’’گناہ ٹیکس‘‘ لگےگا

قومی نیوز بدھ 05 دسمبر 2018
تمباکووسگریٹ نوشی پر ’’گناہ ٹیکس‘‘ لگےگا

اسلام آباد۔۔۔۔۔حکومت نے تمباکوو سگریٹ پینے والوں پر ’’گناہ ٹیکس‘‘ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبہ صحت پرخرچ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ’’گناہ ٹیکس‘‘ کی آمدن وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت استعمال ہوگی ، وزارت صحت نے ’’گناہ ٹیکس‘‘ کے نفاذ کے بارے میں مختلف آپشنز پر غور کیا ، فی سگریٹ پیکٹ پر 5تا 15روپے ٹیکس عائدکرنے کی تجویز زیر غور ہے ، ٹیکس نفاذ سے سالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے ، پاکستان سگریٹ پر ’’گناہ ٹیکس‘‘ لگانے والا دنیا کادوسراملک ہو گا، فلپائن سگریٹ پر ’’گناہ ٹیکس‘‘ لگانے والا دنیا کا پہلاملک ہے ، ملک میں سالانہ 4ارب سے زائدسگریٹ فروخت ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ تمباکو و سگریٹ پرگناہ ٹیکس عائد کرنے کیلئے بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔’’ گناہ ٹیکس ‘‘عائد کرنے کامقصد عوام کو سگریٹ اور تمباکو سے نجات دلانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سگریٹ اور تمباکو سے ہونے والی بیماریوں سے سالانہ ایک لاکھ افراد موت کاشکار ہوتے ہیں۔ بعد ازاں نوویں پبلک ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عامر محمود کیانی نے کہا کہ پاکستان میں صحت کے شعبہ میں قدرے بہتری آئی ہے تا ہم 2030ء تک صحت کے اہداف کے حصول کیلئے مزید اقدامات اور کوششیں کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بدلنے کے لیے پہلے خود کو بدلنا ہو گا۔ ہمارے تمام اہداف اور ترجیحات کو راتوں رات پورا نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لئے وقت درکار ہے۔

(282 بار دیکھا گیا)

تبصرے