Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

بوڑھے کا سبق

امداد اللہ خان نعمانی بدھ 05 دسمبر 2018
بوڑھے کا سبق

ایک ضعیف شخص جسکے 5بیٹے تھے اْس نے اپنی ساری دولت بیٹوں میں تقسیم کردی اْس نے سوچا اب مجھے روپے پیسے کی کیا ضرورت ہے بقیہ ایام اپنے بچوں کے ہاں گزارلوں گاپہلے وہ اپنے بڑے بیٹے کے گھر گیا اور اْسکے پاس رہنے لگاابتدائی ایام میں تو بڑے بیٹے نے اْسکی بہت خدمت کی اور آؤ بھگت کی اور کہاآپکا خیال رکھنا تو میرا فرض ہے مگر تھوڑے دنوں بعد ہی وہ اپنے باپ سے بیزار ہو گیااب وہ اْسکا ادب بھی نہ کرتا تھا بلکہ کبھی کبھی اپنے والد کو ڈانٹ دیتا تھابوڑھے کو نہ وقت پر کھانا ملتا اور نہ کپڑا
آخر بوڑھا بھی اپنے بڑے بیٹے کے سلوک سے تنگ آگیا اور دوسرے بیٹے کے پاس چلا گیاوہاں بھی ابتدائی ایام اچھے گزرے پھر منجھلا بیٹا بھی بڑے کی طرح بیزار ہو گیا اْسکی بیوی تو اپنے سسر کے ساتھ بدزبانی بھی کرتی اور کہتی کہ ہم پہلے ہی مشکل سے گزر بسر کر رہے تھے اب تم نے بھی آکر مزید پریشان کر دیا ہے بیچارا بوڑھا جلد ہی وہاں سے بھی اْکتا گیاپھر منجھلے بیٹے کے پاس گیا مگر اْسکے سلوک سے بھی پریشان ہو کروہ سب سے چھوٹے اور لاڈلے بیٹے کے پاس جا پہنچا اور وہاں سے بھی تنگ ہو کر نکلابیچارے کو کہیں چین نہ ملاسارے بیٹے اپنے والد کو ساتھ رکھنے سے بچنا چاہتے تھے ،کوئی کہتا میرے اتنے بچے ہیں تم کو کیسے رکھ سکتا ہوںکوئی کہتا میرا گھر چھوٹاہے تو کوئی کہتا میں خود بہت غریب ہوں۔
والد پانچویں بیٹوں کی خوشامد کرتااْس نے رورو کر کہا کہ میں تمہارا باپ ہوں میرے بڑھاپے اور کمزوری پہ ترس کھاؤ مگر کوئی بھی پرواہ نہ کرتاایک مرتبہ پانچوں بیٹے اکٹھے ہوئے اور سب نے مل کر فیصلہ کر لیا کہ والد کو کسی اسکول بھیج دیا جائے وہ روزانہ صبح کو جائے اور شام کو آئے تھوڑی روٹی اْسے دے دی جائے
والد نے سنا تو بڑی عاجزی کے ساتھ بیٹوں سے کہنے لگا مجھے پڑھنا تو آتا نہیں میں بوڑھا ہوں میری آنکھیں کمزور ہو گئی ہیں مجھے اچھی طرح دکھائی بھی نہیں دیتااب میں اسکول جا کر کیا کروں گامجھے کہیں رہنے کو تھوڑی سی جگہ اور ایک ٹکڑاروٹی دے دیا کرو میں پڑا رہوں گامگر ظالم بیٹوں نے والد کی ایک نہ سنی اور گاؤں سے دور یک اسکول میں زبردستی بھیج دیاوالد روتا ہوا چلا جا رہا تھا کہ راستے میں ایک ضعیف امیر آدمی کا گھوڑا وہاں سے گزرا تو اْس نے گھوڑے سے اْتر کر پوچھا کہ کہاں جارہے ہو؟
اسکول جارہاہوں ؛ضعیف العمر اور مظلوم والد نے جواب دیا میاں اِ س عمر میں اسکول جاؤ گے یہ تو تمہارے گھر میں آرام سے بیٹھنے کے دن ہیںمظلوم والد نے اپنی پوری کہانی سنائی تو امیر آدمی نے کہا بڑے میاں اسکول جانے کا خیال تو بیکار ہے مگر تم غم نہ کھاؤ میں تمہاری مدد کروں گایہ کہہ کر اْس نے اپنی جیب سے ایک تھیلی نکالی اور اْس میں کوئی چیز بھر دی پھر تھیلی کو ایک لکڑی کے صندوق میں رکھ کر صندوق کو اچھی طرح بند کردیاصندوق اْس کو دیتے ہوئے اْسکے کان میں کچھ کہا۔ضعیف العمر والد صندوق لے کر خوشی خوشی گاؤں واپس پہنچابیٹوں نے جو دیکھا کہ والد ایک صندوق بغل میں دبائے چلا آرہا ہے تو سمجھ گئے کہ اس میں ضرور کچھ دولت ہے اْنہوں نے اپنے والد سے یہ نہ پوچھا کہ تم اسکول کیوں نہیں گئے بلکہ سب خاطر تواضع میں لگ گئے ہر ایک اْسے اپنے گھر چلنے کو کہتا پھر اْنہوں نے والد کو خوب کھانا کھلایاکھانے پینے کے بعد بوڑھے نے کہا میرے بچو ! اپنی جوانی میں مَیں نے کچھ دولت جمع کرکے جنگل میں دفن کر دی تھی مجھے اسکا خیال بھی نہیں رہا۔آج جو ادھر سے گزرا تو یاد آیازمین کھوددی تو صندوق جوں کا توں تھااب یہ میری زندگی تک یوں ہی بند رہے گامیرے مرنے کے بعد اِسے کھولنا اور تم میں سے جو میری زیادہ خدمت کرے گا اور بڑھاپے میں آرام دے گا اِس دولت کا زیادہ حصہ اْسی کو ہی ملے گا۔
یہ سْن کر پانچویں بیٹے آپس میں لڑنے لگے کہ ابا کو میں اپنے پاس رکھوں گا۔
اب بوڑھا جس بیٹے کے پاس بھی جاتا اْسکی خوب آؤ بھگت ہوتی سب اْسکے کھانے کپڑے اور آرام کا خیال رکھتے اِسی طرح بوڑھے کی زندگی مزے میں گزرنے لگی بہت دنوں تک آرام سے زندگی گزارنے کے بعد بوڑھا مر گیاپانچوں بیٹوں نے مل کر بڑی شان سے اْسکو دفن کیا ،شاندار فاتحہ کرائی غریبوں کو خیرات دی پھر سارے کاموں سے فارغ ہونے کے بعد صندوق کھولنے لگے۔
مگر صندوق کھولنے سے پہلے ہی پانچوں بھائیوں میں بحث ہونے لگی۔ہر ایک کہتا میں نے ابا کی زیادہ خدمت کی ہے اِسلئے بڑا حصہ مجھے ملنا چاہیے۔آخر میں یہ طے پایا کہ سب میں برابر تقسیم کرلیں گے صندوق کھو لا گیا تو اْس میں سے بڑی خوبصورت ریشمی تھیلی نکلی جس کا منہ بند تھا اْس میں چھن چھن کی آواز آرہی تھی بڑی بے صبری سے تھیلی کھولی اور فرش پر خالی کردی مگر کیا دیکھتے ہیں کہ اس میں سے کانچ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے گر کر فرش پر پھیل گئے اْس پر پانچوں بیٹوں کو بہت غصہ آیا اور وہ آپس میں ہی لڑنے لگے۔گاؤں کے دوسرے لوگ یہ دیکھ کر خوب ہنسے اور اْن نا فرمان اولاد سے کہا دیکھ لی اپنے بوڑھے باپ کی عقل اْسے اسکول بھیج رہے تھے ناں تم سب مگر اْس نے اسکول گئے بغیر کیسا مزیدار سبق سکھایا ہے ۔

(56 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں