Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بازاروں،مارکیٹوں کو بھتہ مافیا سے بچانے کیلئے پلان تیار

ویب ڈیسک بدھ 05 دسمبر 2018
بازاروں،مارکیٹوں کو بھتہ مافیا سے بچانے کیلئے پلان تیار

کراچی۔۔۔۔۔کھارادر کے بازاروں و مارکیٹوں کو ڈاکووؤں اور بھتہ مافیا سے حفوظ بنانے اور نمٹنے کے لیے پولیس نے خفیہ پلان تیار کر لیا۔اس سلسلے میں سب ڈویژن پولیس آفیسر شکیل اعوان اور ایس ایچ او کھارادر محمد ناصر خان نے ڈکیت ، اسٹریٹ کرمنل اور بھتہ مافیا کہ خلاف جدید خطوط پر ہنگامی بنیادوں پر ، ’’اینٹی کرمنل اینڈ مارکیٹ ایریاز سیکورٹی پلان‘‘مرتب کر کے گزشتہ شب سیکورٹی ریہرسل اور سروے کے ساتھ ہی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ جبکہ کھارادر تھانے کی حدود میں تمام مارکیٹوں ، اندرونی بازاروں، اہم شاہراہوں و اسٹریٹس پر سیکورٹی پلان کے تحت بنائی گئی خفیہ حکمتِ عملی و جامع منصوبہ بندی پر بھی عمل درآمد شروع کر دیا۔ سب ڈویڑن پولیس آفیسر (SDPO)کھارادر شکیل اعوان اور ایس ایچ او کھارادر محمد ناصر اعوان نے ’’اینٹی کرمنل اینڈ مارکیٹ ایریاز سیکورٹی پلان‘‘ کو عملی جامہ پہنانے اور خفیہ سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کے لیے گزشتہ شب مارکیٹس و بازار بند ہونے کے بعد خفیہ انداز میں اہم مارکیٹوں و اسٹریٹ پر فیلڈ پلان کو حتمی شکل دی اور صبح سے باقاعدہ پلان پر آغاز کر دیا گیا۔ پلان کے مطابق مارکیٹوں ، شاہراہوں، اندرونی بازاروں و اسٹریٹ پر پولیس و مخبروں کا خفیہ جال بچھا دیا گیا۔ تاکہ کسی بھی قسم کی ممکنہ واردات کی صورت میں کرمنل کو فرار ہونے کا کوئی راستہ نہ مل سکے۔ اس سلسلے میں پاریہ اسٹریٹ، میریٹ روڈ، کپڑا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، جی الانہ روڈ، مچھی میانی مارکیٹ، کھجور بازار، کھارادر پولیس چوکی کے اطراف کی گلیوں ، چھانگلہ اسٹریٹ اور دیگر شاہراہوں ، مارکیٹس ایریاز و گلیوں میں کھارادر پولیس کا ایک ایسا خفیہ نیٹ ورک پھیلا دیا گیا ہے تاکہ قدم قدم پر کرمنلز کی گرفت اور مضبوط سیکورٹی یقینی ہو سکے۔ دوسری جانب خفیہ پلان کے ساتھ ساتھ گلیوں ، شاہراہوں کے داخلی و خارجی راستوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت خفیہ انداز میں سیل رکھا جائے گا تاکہ کوئی کرمنل کسی بھی گلی ، شاہراہ سے نہ نکل سکے اور پولیس سے نہ بچ سکے۔ پلان کے مطابق باوردی پولیس اہلکار و افسران موٹر سائیکل ، موبائل گشٹ کے علاوہ پیدل گشت بھی کریں گے۔پلان کا مقصد علاقے ، بازاروں و مارکیٹوں میں سیکورٹی ، تحفظ اور پْر سکون ماحول میں کاروباری و تجارتی سر گرمیوں کو حفوظ بنانا اور کرمنلز کو انجام تک پہنچانا ہے۔

(120 بار دیکھا گیا)

تبصرے

1تبصرے

مزید خبریں